ملوبھٹی وکرامارکا نے محبوب آباد ضلع کے بیارم منڈل میں جاری اپنی یاترا کے موقع پر کہا کہ تلنگانہ کے ہر دیہات میں کئی مسائل ہیں۔ان کے حل کے لئے حکومت پر دباو ڈالنے کے لیے یہ جلوس نکالا گیا۔ انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے واضح کیا کہ گذشتہ 8 برس سے ریاست کے ہر گھر میں مسائل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
Minister KTR to Visit Warangal: کے ٹی آر کا بیس اپریل کو ورنگل دورہ
انہوں نے کہا کہ مکانات، وظیفہ، اراضی پٹہ، ملازمت اور راشن کارڈس عوام کو فراہم کئے جائیں۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ضروری اشیا کی قیمتیں آسمان چھورہی ہیں، عوام ایسے میں کیاخریدیں اور کیا کھائیں؟ انہوں نے دعوی کیا کہ کانگریس نے اپنے دور میں راش کی دکانات سے 9 قسم کی اشیا فراہم کی تھیں۔ ٹی آرایس کے راشن کی دکانات سے 18 اشیا فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا تاہم یہ وعدہ پورا نہیں ہوسکا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس نے جو آروگیہ شری کارڈس کی اسکیم شروع کی تھی، اس پر تلنگانہ حکومت کی جانب سے روک لگادی گئی ہے۔ہر کسان مشکل صورتحال کا سامنا کررہا ہے،کپاس کوکیڑے کھارہے ہیں۔کسانوں کے لئے بلاسودی قرض،25پیسے شرح سود پر قرض، ڈرپ اریگیشن اورکسانوں کو مراعات بند کردی گئی ہے۔ٹی آرایس کے 8 سال میں ریاست میں کوئی ترقی نہیں ہوئی۔
یو این آئی