ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد میں اتوار کی صبح پیش آئے خطرناک سڑک حادثے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ دراصل ایک تیز رفتار کار کے آٹو کو ٹکر کے نتیجہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
اس حادثہ کی ویڈیو سائبر آباد ٹریفک پولیس نے جاری کی ہے۔ شہریوں میں بیداری پیدا کرنے کے مقصد سے سڑک پر سلامتی کے حصہ کے طور پر اس ویڈیو کو ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا گیا کہ لاپرواہی سے اور حالت نشہ میں گاڑی چلانے کے سبب یہ حادثہ پیش آیا۔ جس میں مادھاپور کے اِن اوربٹ مال کے قریب پیش آئے اس حادثہ میں یہ شخص ہلاک ہوگیا۔
اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ یہ کار کافی تیز رفتاری کے ساتھ چلائی جارہی تھی، جس نے سڑک سے گزرنے والے آٹو کو لاپرواہی سے ٹکر دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: سرینگر: ملہورہ میں انکاؤنٹر، دو عسکریت پسند ہلاک
ٹکر اتنی شدید تھی کہ آٹو ہوا میں اُڑ کر گر گیا اور آٹو میں سوار شخص ہلاک اور ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ اس حادثہ کے بعد تیز رفتار کار نہیں رکی۔ پولیس نے کار کے ڈرائیور اور اس کے ساتھیوں کے خلاف غیر ارادی قتل کا معاملہ درج کرلیا ہے۔
یو این آئی