ETV Bharat / state

Demand Justice for Vikarabad Rape Victim: تلنگانہ کے وقار آباد ضلع میں جنسی زیادتی کا واقعہ

author img

By

Published : May 20, 2022, 6:23 PM IST

وقار آباد جنسی زیادتی معاملے میں پولیس نے دو نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔ ان کی شناخت سا گلہ روی اور کے پروین کےطورپر ہوئی ہے- مجلس بچاو تحریک کے ترجمان امجد اللہ خان خالد نے متاثرہ لڑکی کے گھر پہنچ کر متاثرہ خاندان سے ملاقات کی اور لڑکی کا علاج کروانے کا اعلان کیا- Demand Justice for Vikarabad Rape Victim

تلنگانہ کے وقار آباد ضلع میں جنسی زیادتی کا واقعہ

وقار آباد: تلنگانہ کے ضلع وقار آباد کے مرزا پور میں جنسی زیادتی کا واقعہ پیش آیا- 12 مئی کو ضلع واقار آباد مرزا پور میں 17 سالہ مسلم لڑکی شام کے وقت اپنے گھر کے صحن میں کچھ کام کر رہی تھی۔ دو مقامی نوجوانوں نے گھر سے لڑکی کو اغوا کرکے جھاڑیوں میں لے جا کر اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی اور فرار ہوگئے۔ متاثرہ لڑکی کے افراد خاندان نے لڑکی کو تلاش کیا۔ لڑکی زخمی حالت میں جھاڑیوں میں ملی۔ اسے قریبی ہسپتال لے جایا گیا۔ ڈاکٹرز نے متاثرہ لڑکی کو گاندھی ہسپتال منتقل کر دیا- Demand Justice for Vikarabad Rape Victim

وقار آباد پولیس نے دونوں ملزمین کو گرفتار کر لیا۔ ان کی شناخت سا گلہ روی اور کے پروین کےطورپر ہوئی ہے- مجلس بچاو تحریک کے ترجمان امجد اللہ خان نے متاثرہ لڑکی کے گھر پہنچ کر متاثرہ خاندان سے ملاقات کی اور لڑکی کا علاج کروانے کا اعلان کیا- اس موقع پر امجد اللہ خان نے کہا کہ پولیس فاسٹ ٹریک کے تحت کیس چلاتے ہوئے جلد از جلد ملزمین کو سزا دلائیں اور متاثرہ لڑکی کے افراد خاندان کو حکومت کی جانب سے ایکس گریشیا دیا جائے اور ڈبل بیڈ روم اور سرکاری ملازمت دینے کا مطالبہ کیا-

یہ بھی پڑھیں: Man Gets Life Imprisonment for Raping: جنسی زیادتی کے ملزم کو عمر قید اور پچاس ہزار روپیے ادا کرنے کی سزا

لڑکی کی ماں نابینا ہے اور والد کا انتقال ہوچکا ہے- یہ خاندان بہت غریب ہے- لڑکی کی والدہ رضیہ بیگم نے کہا کہ میں ضروری سامان خرید نے کے لئے گئی تھی گھر آنے کے بعد اطلاع ملی کہ لڑکی گھر میں نہیں ہے- جس کو تلاش کرنے پر لڑکی زخمی حالت میں جھاڑیوں میں ملی- رضیہ بیگم نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ان کے ساتھ انصاف کریں-

متاثر لڑکی کے بڑے بھائی محمد غوث نے کہا کہ لڑکی کے منہ پر کوئی کیمیکل لگا کر اغواء کرلیا گیا جس کے بعد لڑکی کےساتھ زیادتی کی گئی- انہوں نے کہا 'میرے والد کا انتقال ہوچکا ہے اور ماں نابینا ہے متاثرہ لڑکی گھر کی سب سے چھوٹی ہے- ہم بہت غریب ہیں علاج کروانے کے پیسے بھی نہیں ہیں- ابھی تک حکومت کی جانب سے کوئی مدد نہیں ملی۔ اور نہ ہی مقامی رکن پارلیمان اور رکن اسمبلی نے ہم سے ملاقات کی-' اس واقعےکے بعد گاؤں کے لوگوں میں غم وغصہ دیکھا جارہا ہے-

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.