تلنگانہ حکومت نے ریاست میں نافذ 10 روزہ لاک ڈاؤن میں مزید توسیع کا اعلان کیا ہے۔ اور یہ لاک ڈاون 30 مئی تک جاری رہے گا۔
تلنگانہ میں 12 مئی کو 10 روزہ لاک ڈاون کا اعلان کیا گیا تھا۔ جس کے بعد آج اس میں مزید توسیع کا اعلان کردیا گیا ہے۔
تلنگانہ میں لاک ڈاون پر سختی سے عمل کیا جارہا ہے۔ لاک ڈاون کے دوران خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جارہی ہے۔