ممالک | متاثرین | اموات | |
چین | 80,814 | 3,176 | |
اٹلی | 15,113 | 1,016 | |
ایران | 10,075 | 429 | |
جنوبی کوریا | 7,979 | 67 | |
اسپین | 3,146 | 86 | |
فرانس | 2,876 | 61 | |
جرمنی | 2,745 | 6 |
چین کے ہوبئی صوبہ کی راجدھانی ووہان سے شروع ہونے والے جان لیوا کورونا وائرس کی زد میں دنیا کے 113ممالک آگئے ہیں اوراس سے مرنے والوں کی تعداد 4،982 ہوچکی ہے جبکہ 134،734 لوگ اس وائرس کے سبب زندگی اور موت کی لڑائی لڑ رہے ہیں۔
بھارت میں بھی یہ آہستہ آہستہ پھیلنے لگا ہے اور 60 لوگوں میں اس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ ان لوگوں میں کیرالہ کے وہ تین لوگ بھی شامل ہیں جنہیں علاج کے بعد چھٹی دے دی گئی ہے۔
کورونا وائرس کا قہر رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے لیکن اب بھی اس سے سب سے زیادہ متاثر چین کے لوگ ہی ہیں۔ اس وائرس پر تیار کی گئی رپورٹ کے مطابق چین میں ہوئی اموات کے 80فیصد معاملات 60 برس سے زیادہ عمر کے لوگوں سے جڑے تھے۔
اس وقت کورونا وائرس سے متاثر لوگوں کی مجموعی تعداد سرکاری رپورٹوں سے کافی زیادہ ہونے کا اندیشہ ہے اور اس وائرس سے متاثر ہونے کی وجہ سے چین سمیت پوری دنیا میں کورونا سے اب تک 4،982 لوگوں کی موت گئی ہے جبکہ 134،734 لوگ متاثر ہوئے ہیں۔
چین کے بعد اٹلی میں یہ جان لیوا وائرس پوری طرح پھیل چکا ہے۔ اٹلی میں کورونا کی وجہ سے اب تک 1,016 لوگوں کی موت ہوچکی ہے جبکہ 15,113 لوگ اس متاثر ہوئے ہیں۔
خلیجی ملک ایران میں بھی کورونا وائر کا قہر جاری ہے۔ ایران میں اس وائرس کی زد میں آکر 429 لوگوں کی موت ہوچکی ہے جبکہ 10,075 لوگ اس وائرس سے متاثر ہیں۔
اٹلی اور ایران کے ساتھ جنوبی کوریا میں کورونا وائرس کے معاملات میں اچانک اضافہ ہوا ہے۔ جنوبی کوریا میں کورونا سے اب تک 76 لوگوں کی موت ہوچکی ہے جبکہ 7,979 لوگ اس سے متاثر ہیں۔