ETV Bharat / state

Helicopter Incident جموں و کشمیر میں ہیلی کاپٹر حادثہ میں ہلاک تلنگانہ کے فوجی کی آخری رسومات - Helicopter crash in Jammu and Kashmir

مہلوک انل کا تعلق تلنگانہ میں ضلع بوئن پلی منڈل کے ملکاپور سے ہے۔ وہ گذشتہ 11 سال سے فوج میں خدمات انجام دے رہے تھے۔ وزیر سیول سپلائز جی کملاکر، تلنگانہ بی جے پی کے سربراہ بنڈی سنجے، منصوبہ بندی کمیشن کے نائب صدر ونود کمار، چپہ ڈنڈی کے ایم ایل اے روی شنکر اور سابق ایم ایل اے ڈی شوبھا نے قبل ازیں انل کو خراج پیش کیا اور ملک کیلئے ان کی خدمات کو یاد کیا۔

جموں وکشمیرمیں ہیلی کاپٹرحادثہ میں ہلاک تلنگانہ کے مہلوک فوجی کی آخری رسومات

author img

By

Published : May 6, 2023, 3:10 PM IST

جموں وکشمیر میں ہیلی کاپٹر حادثہ میں ہلاک بھارتی فوج میں ٹکنیشین کے طور پر خدمات انجام دینے والے انل کی آخری رسومات تمام فوجی اعزازات کے ساتھ آج تلنگانہ کے ضلع راجنا سرسلہ میں انجام دی گئیں۔ انل کا تعلق تلنگانہ کےضلع بوئن پلی منڈل کے ملکاپور سے ہے۔ وہ گذشتہ 11سال سے فوج میں خدمات انجام دے رہا تھا۔ وزیرسیول سپلائز جی کملاکر،تلنگانہ بی جے پی کے سربراہ بنڈی سنجے، منصوبہ بندی کمیشن کے نائب صدر ونود کمار، چپہ ڈنڈی کے ایم ایل اے روی شنکر اور سابق ایم ایل اے ڈی شوبھا نے قبل ازیں انل کوخراج پیش کیا اور ملک کیلئے ان کی خدمات کو یاد کیا۔

آخری رسومات کے موقع پر مقامی افراد کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے ان کے غمزدہ ارکان خاندان کو پُرسہ دیا۔ اس موقع پر ملکاپور جئے جوان کے نعروں سے گونج رہا تھا۔عوام نے انل امر رہے جیسے نعرے لگائے۔ گذشتہ روز انل کی لاش کو ایک خصوصی طیارہ کے ذریعہ حیدرآباد کے حکیم پیٹ ایئر فورس اسٹیشن لائی گئی، جہاں تلنگانہ اور آندھرا سب ایریا کے جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل راکیش کے علاوہ دیگر نے ان کو خراج پیش عقیدت کیا۔

مزید پڑھیں:Rajouri Encounter پانچ جوانوں کی ہلاکت کے بعد وزیر دفاع راجناتھ سنگھ راجوری پہنچے

مزید پڑھیں:Rajouri Encounter راجوری میں ایک عسکریت پسند ہلاک، ایک زخمی

انل نے 2011 میں فوج میں شمولیت اختیار کی تھی اور ٹیکنیکل ڈپارٹمنٹ میں خدمات کا آغاز کیا تھا۔انل کے پسماندگان میں ان کی اہلیہ سوجنیا اور دوبیٹے شامل ہیں۔

یواین آئی وخ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.