ETV Bharat / state

Biggest Skywalk in India حیدرآباد میں ملک کا سب سے بڑا اسکائی واک کا افتتاح - اسکائی واک

تلنگانہ کے حیدرآباد میں وزیر کے ٹی آر نے اُپّل اسکوائر پر 25 کروڑ کی لاگت سے تعمیر کردہ ملک کے سب سے بڑے اسکائی واک کا افتتاح کیا۔

ktr started the biggest skywalk in the country know what is special about it
حیدرآباد میں ملک کا سب سے بڑا اسکائی واک کا افتتاح
author img

By

Published : Jun 26, 2023, 10:10 PM IST

حیدرآباد میں ملک کا سب سے بڑا اسکائی واک کا افتتاح

حیدرآباد: تلنگانہ حکومت کے وزیر کے ٹی آر نے حیدرآباد شہر کے اُپّل چوراہے پر بنائے گئے اسکائی واک کا آج افتتاح کیا۔ اس افتتاحی پروگرام میں وزیر ملاریڈی اور دیگر پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی۔ یہ اسکائی واک 660 میٹر تک لمبا ہے جس کے لیے کل 25 کروڑ روپے مختص کیے گئے تھے۔ اس اسکائی واک کی خاص بات یہ ہے کہ اس پل کو چاروں اطراف سے اپل، سکندرآباد، ایل بی نگر، رامنتا پور سڑکوں اور میٹرو اسٹیشنوں سے براہ راست منسلک کیا گیا ہے۔

اس پل میں اس بات کا بھی خیال رکھا گیا ہے کہ جو لوگ سیڑھیاں نہیں چڑھ سکتے ان کے لیے ایسکلیٹرز اور لفٹوں کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ اسکائی واک کے اوپر، نیچے اور ارد گرد سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائے گئے ہیں۔ ان کی مسلسل نگرانی کے لیے ایک خصوصی نظام بھی موجود ہے۔ پیدل چلنے والوں کے لیے ہریالی اور بیت الخلاء بھی فراہم کیے گئے ہیں۔ پیدل چلنے والوں کی حفاظت کے لیے دونوں طرف ریلنگ بھی لگائی گئی ہے۔ سورج کی روشنی سے بچنے کے لیے بیرون ملک سے لائی گئی خصوصی شیڈ کا بھی انتظامات کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ تلنگانہ کے وزیراعلیٰ نے حال ہی میں آئین ساز بابا صاحب بی آر امبیڈکر کے یوم پیدائش کے موقع پر 125 فٹ بلند ڈاکٹر بھیم راؤم امبیڈ کر کے مجسمہ کی نقاب کشائی اور سکریٹریٹ کی نئی عمارت کا افتتاح کرچکے ہیں۔ وزیر اعلی کے سی آر نے کہا تھا کہ یہ مجسمہ بھارت میں امبیڈ کر کے مجسموں سے سب سے بلند مجسمہ ہے، جو کہ ریاستی سکریٹریٹ کے ساتھ، بدھ مجسمہ کے بالمقابل تلنگانہ شہداء کی یادگار کے پاس واقع ہے، ہر روز لوگوں کو متاثر کرے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.