ETV Bharat / state

تلنگانہ ایم ایل سی انتخابات: نرسمہا راؤ کی دختر کو کامیاب بنانے کی اپیل - ٹی آرایس کے کارگذار صدر تارک راما راو

تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی و حکمران جماعت ٹی آرایس کے کارگذار صدر تارک راما راو نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نرسمہاراو نے ملک کے لیے کئی خدمات انجام دی تھیں۔

KTR lashes out at Congress, BJP
تلنگانہ ایم ایل سی انتخابات: نرسمہا راؤ کی دختر کو کامیاب بنانے کی اپیل
author img

By

Published : Feb 24, 2021, 5:45 PM IST

تلنگانہ قانون ساز کونسل کے گریجویٹ حلقوں کے انتخابات کے پیش نظر گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے حکمران جماعت ٹی آرایس سے تعلق رکھنے والے عوامی نمائندوں کا اجلاس پارٹی ہیڈ کوارٹرس تلنگانہ بھون میں پارٹی کے کارگذار صدر و ریاستی وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راوکی صدارت میں منعقد ہوا۔

جی ایچ ایم سی حدود کے ریاستی وزرا، ارکان اسمبلی، ارکان کونسل، مختلف کارپوریشنس کے صدورنشین، مئیر جی ایچ ایم سی، ڈپٹی مئیر اور دیگر عوامی نمائندوں نے اس اجلاس میں شرکت کی۔ برسراقتدارٹی آرایس نے قانون ساز کونسل کے حیدرآباد۔رنگاریڈی۔محبوب نگر گریجویٹ حلقہ سے سابق وزیراعظم نرسمہاراو کی بیٹی وانی دیوی کو امیدوار ہ بنایا ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تارک راما راو نے ٹی آرایس امیدوارہ وانی دیوی کی کامیابی کے لئے مساعی کرنے کی وزیر تارک راما راو نے ان تمام کو ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت پی وی نرسمہاراو کی صد سالہ تقاریب سرکاری طورپر منارہی ہے۔ ان کے خاندان کے احترام کیلئے نرسمہاراو کی دختر اس حلقہ سے مقابلہ کررہی ہیں جو ایک ماہر تعلیم ہیں۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہر گریجویٹ شخص وانی دیوی کو اپنا ووٹ دیتے ہوئے ان کی کامیابی کو یقینی بنائے۔ ووٹ دیتے وقت وانی دیوی کی قابلیت اور اہلیت کو نظر میں رکھاجائے۔ کے ٹی آر نے نکتہ چینی کرتے ہوئے کہاکہ کانگریس کے دس سالہ دور میں 24 ہزار ملازمتیں دی گئیں جن میں سے تلنگانہ کو دس ہزار ملازمتیں بھی نہیں دی گئیں جبکہ تلنگانہ کوریاست کا درجہ دیئے جانے کے بعد 32 لاکھ 799 ملازمتوں کے مواقع فراہم کئے گئے۔

کے ٹی آر نے کہا کہ پارٹی کے حلقہ گریجویٹ کے ایک اور امیدوار پی راجیشور نے انتخابی مہم شروع بھی کردی ہے۔ قانون ساز کونسل کے حیدرآباد۔رنگاریڈی۔محبوب نگر گریجویٹ حلقہ سے ٹی آرایس کے کئی ٹکٹ کے خواہشمند تھے تاہم وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے نرسمہاراو کی دختر کو امیدوار بنایا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.