ETV Bharat / state

وزیر شہری ہوابازی سے تارک راما راو کی درخواست

author img

By

Published : Jun 6, 2020, 2:13 PM IST

بغیر تنخواہ کے مسقط میں پھنسے افراد کی واپسی کے لئے فلائٹس چلانے وزیر شہری ہوابازی ہردیپ پوری سے تارک راما راو نے درخواست کی ہے۔

kt rama rao request to the minister of civil aviation
وزیر شہری ہوابازی سے تارک راما راو کی درخواست

تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے وزیر شہری ہوابازی ہردیپ سنگھ پوری سے درخواست کی کہ مسقط سے حیدرآباد کیلئے فلائٹس چلائی جائیں تاکہ وہاں بغیر تنخواہ اور ضروری اشیا کے بغیر رہنے والے مایوس افراد کو واپس لایاجائے۔

راو نے یہ درخواست ان کو ٹوئیٹر پر موصول ایک ویڈیو کے جواب میں کی جس میں تلنگانہ کے ضلع کریم نگر سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے ان سے کہا کہ 'اس کو دو برس اور تین ماہ سے وہاں تنخواہ نہیں مل رہی ہے'۔

اس سے شکایت کی ہے کہ 'اس کو غذا کے لئے بھی مشکل صورتحال کا سامنا کرناپڑرہا ہے اور وطن واپسی کے لئے کوئی فلائٹ بھی نہیں ہے۔تمام فلائٹس صرف کیرل تک ہی چلائی جارہی ہیں'۔

وائرل 44 سکنڈ کے اس ویڈیو میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ نظر آنے والا کریم نگر سے تعلق رکھنے والا سرینواس کہہ رہا ہے کہ 'لاک ڈاون کی وجہ سے اس ہوٹل جس میں وہ کام کرتا ہے، بند ہوگئی ہے جس کے بعد اس کو اور دیگر کو کافی مشکلات کا سامنا ہے'۔

اس ویڈیو پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے راونے شہری ہوابازی کے وزیر سے ٹوئیٹر پر یہ درخواست کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.