ETV Bharat / state

KTR Inaugurates Developmental Works کے ٹی راما راؤ نے پچاس کروڑ تخمینہ والے کاموں کا افتتاح کیا - KTR Inaugurates 50 Crore Works

تلنگانہ کے وزیر برائے میونسپل ایڈمنسٹریشن اینڈ اربن ڈیولپمنٹ کے ٹی راما راؤ نے منگل کو تین اہم مذاہب ہندو مسلم اور عیسائی طبقہ سے وابستہ لوگوں کی میتوں کی تدفین کے لیے شمشان گھاٹ اور قبرستانوں کا افتتاح کیا۔ KTR Inaugurates Developmental Works

KTR ingaurate 50 Corer
KTR ingaurate 50 Corer
author img

By

Published : Dec 7, 2022, 1:57 PM IST

حیدرآباد: حیدرآباد شہر کے مشرقی مضافات، فتح اللہ گوڑا کے قریب حیدرآباد میٹرو پولیٹن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ہندوؤں کے لیے شمشان گھاٹ، مسلم اور عیسائی کے لیے قبرستان بنایا گیا ہے۔ جس میں ان تینوں مذاہب کے لوگوں کے لیے آخری رسومات کو انجام دینے کے لیے سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ یہ قبرستان 6.5 ایکڑ اراضی پر 16.25 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا جسے پہلے گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن نے تعمیرات اور انہدامی کچرے کو ڈمپ کرنے کے لیے ڈمپ یارڈ کے طور پر استعمال کیا تھا۔ ایچ ایم ڈی اے کے ایک بیان کے مطابق تعمیراتی جگہ سے تمام ملبے کو صاف کر دیا گیا ہے۔ KTR Inaugurates Developmental Works

کے ٹی راما راؤ نے پچاس کروڑ تخمینہ والے کاموں کا افتتاح کیا

یہ بھی پڑھیں:

بیان میں کہا گیا ہے کہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھنے اور امن کی حوصلہ افزائی کے لیے ہر طبقہ کی آخری رسومات کے لیے مخصوص مقامات بنائے گئے ہیں۔ ہندوؤں کو پورے علاقے میں سے 2.5 ایکڑ جب کہ مسلمانوں اور عیسائیوں کو دو ایکڑ زمین دی گئی ہے۔ پانی کو صاف کرنے اور زمین کی تزئین کے مقصد اور اسے دوبارہ استعمال کرنے کے لیے 50 کلو لیٹر فی دن (KLD) کی گنجائش کے ساتھ سیوریج ٹریٹمنٹ کی سہولت بنائی گئی ہے۔ تینوں مذاہب کے لیے ان کا اپنا آفس، کولڈ اسٹوریج، نماز ہال، چوکیدار کا کمرہ، باتھ روم بلاک، آخری سفر کے لیے کاریں، اور پارکنگ کی جگہ اور دیگر سہولیات شامل ہیں۔

'مکتی گھاٹ' ہندو شمشان گھاٹ کو دو برقی قمقموں سے لیس کیا گیا ہے جو پراپرٹی پر بنائے گئے 140 کلو واٹ کے سولر پاور پلانٹ سے 90 فیصد بجلی حاصل کرے گی۔ ہندو طبقہ کے لیے 10ویں دن کی رسومات کی ادائیگی کے لیے ایک علیحدہ روم بنایا گیا ہے۔ مسلم اور عیسائی قبرستانوں میں ایک منفرد خصوصیت ہے جو کسی بھی جگہ پر تین درجوں میں مردہ کو دفن کرنے کے قابل بناتی ہے۔ ہر تدفین کی جگہ 550 لاشوں کی گنجائش ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.