یہ اسٹوری جذبہ سے بھرپور ضلع ایس پی کی ہے جو تلنگانہ کے کوتہ گوڑم میں تعینات ہیں اور مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والے افراد ان کی ستائش کررہے ہیں۔
ایس پی سنیل دت نے اپنی اہلیہ نشیتا شرما کی سرکاری اسپتال میں زچگی کروائی۔وہ اپنی 9ماہ کی حاملہ بیوی کو عام آدمی کی طرح زچگی کے لئے سرکاری اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹرس نے نشیتا کو اسپتال میں داخل کرلیاجہاں انہوں نے اسی شام ایک صحت مند لڑکے کو جنم دیا۔
ایک ایسے وقت جب دولت مند افراد اور سماج کا ایک بڑا طبقہ زچگیوں کے لئے پرائیویٹ اسپتالوں کا انتخاب کررہا ہے، اس ایس پی نے عام آدمی کی طرح خدمات سے استفادہ کرتے ہوئے سرکاری اسپتال کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ سرکاری اسپتال میں معیاری علاج کی سہولت موجود ہے۔ایس پی جوڑے کی یہ دوسری اولاد ہے۔