حیدرآباد: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعہ کو تلنگانہ میں کہا کہ بی جے پی حکومت تمام گھوٹالوں کی تحقیقات کرائے گی اور مجرموں کو جیل میں ڈالے گی۔ تلنگانہ کی آرمور اسمبلی میں ایک زبردست ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امت شاہ نے الزام لگایا کہ بی آر ایس سپریمو اور وزیراعلیٰ کے سی آر ہزاروں کروڑ روپے کے گھوٹالوں میں ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر کو لگتا ہے کہ کچھ نہیں ہوگا، لیکن ان کا وقت آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر کی پارٹی میں نامزدگی سودے بھی کئے جاتے ہیں۔ مسٹر شاہ نے کہا کہ بی آر ایس حکومت نے 10 سالوں میں تلنگانہ کو برباد کردیا ہے۔
-
Engaging in scams worth thousands of crores, KCR has ruined Telangana in 10 years. pic.twitter.com/mqs4mEdxFK
— Amit Shah (@AmitShah) November 24, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">Engaging in scams worth thousands of crores, KCR has ruined Telangana in 10 years. pic.twitter.com/mqs4mEdxFK
— Amit Shah (@AmitShah) November 24, 2023Engaging in scams worth thousands of crores, KCR has ruined Telangana in 10 years. pic.twitter.com/mqs4mEdxFK
— Amit Shah (@AmitShah) November 24, 2023
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ کے سی آر نے اپنے کسی بھی وعدے پر عمل نہیں کیا ہے اور اپنے بیٹے اور بی آر ایس کے کارگزار صدر کے ٹی آر کے لیے ہزاروں کروڑ روپے کی بدعنوانی کے علاوہ کچھ نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں بی آر ایس ایم ایل اے نے بس ڈپو کے لیے مختص زمین پر قبضہ کر لیا ہے اور اس میں ایک شاپنگ سنٹر بنالیا ہے۔
-
KCR's MLA has grabbed land meant for a bus depot and is building a shopping mall there. KCR has nominated him despite this. pic.twitter.com/J5PVwRDYfL
— Amit Shah (@AmitShah) November 24, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">KCR's MLA has grabbed land meant for a bus depot and is building a shopping mall there. KCR has nominated him despite this. pic.twitter.com/J5PVwRDYfL
— Amit Shah (@AmitShah) November 24, 2023KCR's MLA has grabbed land meant for a bus depot and is building a shopping mall there. KCR has nominated him despite this. pic.twitter.com/J5PVwRDYfL
— Amit Shah (@AmitShah) November 24, 2023
مزید پڑھیں: مرکزی حکومت کا تلنگانہ کے ساتھ امتیازی سلوک ہے:وزیرخزانہ ہریش راو
واضح رہے کہ تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سیاسی پارٹیوں کی انتخابی مہم زروں پر ہے۔ بی آر ایس سمیت بی جے پی اور کانگریس تلنگانہ میں اقتدار حاصل کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ بی آر ایس دعوی کررہی ہے کہ وہ ریاست میں دوبارہ اقتدار حاصل کرلے گی۔ جبکہ کانگریس پارٹی بھی کرناٹک کی طرح تلنگانہ میں کامیابی کا دعوی کررہی ہے۔
یو این آئی