ETV Bharat / state

مشکل وقت میں جدوجہد کرکے کوثر بانو نے مثال قائم کی - اردو نیوز حیدر آباد

کوثر بانو کھانا بناکر بیچنے کا کام کرتی ہیں جس سے ان کے گھر کے اخراجات پورے ہوتے ہیں۔ ایک وقت ایسا آیا تھا جب کوثر بانو کو سخت مشکلات پیش آرہی تھیں اور انہیں معاشی تنگی کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ اس مشکل وقت میں انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور کچھ کرنے کی ٹھانی۔ انہوں نے رشتہ داروں کے طعنوں کی پرواہ کئے بغیر کھانا بنا کر بیچنا شروع کیا۔

kausar bano earns her living by running a catering business in hyderabad
مشکل وقت سے جدو جہد کر کوثر بانو نے مثال قائم کی
author img

By

Published : Jul 24, 2021, 8:20 PM IST

حیدرآباد میں کوثر بانو نے 12 برس قبل کھانا بناکر بیچنے کا کاروبار شروع کیا تھا جس سے ان کے گھر کے اخراجات آسانی پورے ہورہے ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

غور طلب ہے کہ کوثر بانو کا تعلق کرناٹک کے بیجاپور سے ہے، جو 12 برس قبل اپنے چار بچوں کے ساتھ حیدرآباد منتقل ہوئی تھیں۔ شروعات میں انہوں نے گھروں میں کھانے بنانے کا کام کیا اور جس کے بعد انہیں اوڈ ایچ ہوم، مساجد کے امام و موذن و دیگر افراد کی جانب سے کھانے کے آڈر ملنا شروع ہوئے۔

کوثر بانو کے کاروبار میں ترقی ہوتی رہی، شروعات میں جہاں وہ صرف 50 لوگوں کےلیے کھانا بناتی تھیں وہیں آج کوثر بانو تقریباً 50 کیلو چاول پر مشتمل کھانے کے مختلف ڈشز تیار کرتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 12 سال قبل ان کی ماہانہ آمدنی صرف تین ہزار روپے تھی، لیکن اب روزآنہ وہ 1500 تا دو ہزار روپئے کمالیتی ہیں۔ کوثر بانو کے کاروبار میں ان کے بچے مدد کرتے ہیں جس سے انہیں کافی آسانی ہوتی ہے۔ کوثر بانوں اس کام سے نہ صرف اپنے گھر کے اخراجات پورا کرتی ہیں بلکہ وہ اپنے بچوں کو بہتر تعلیم بھی دلوارہی ہیں۔ انہوں نے اپنے ایک بیٹے کی شادی بھی کی ہے۔

مزید پڑھیں:

راجستھان: عبدالقیوم نے والدہ کا خواب پورا کیا

کوثر بانوں جیسی عورتیں معاشرے کی دیگر خواتین کےلیے مشعل راہ ہوتی ہیں، جو مشکل وقت میں ہمت اور حوصلے سے کام لیتے ہوئے گھر کی ذمہ داری اپنے کندھوں پر لے لیتی ہیں اور اسے بخوبی نبھاتی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.