ETV Bharat / state

ملازمتوں کی دھوکہ دہی، بے روزگار نوجوان چوکس رہیں: کمشنر پولیس سائبرآباد - بے روزگار نوجوان چوکس رہیں

کمشنر پولیس سائبرآباد وی سی سجنار نے بے روزگار نوجوانوں کو ملازمت کی فراہمی کے نام پر دھوکہ سے چوکس رہنے کا مشورہ دیا۔

ملازمتوں کی دھوکہ دہی، بے روزگار نوجوان چوکس رہیں: کمشنر پولیس سائبرآباد

author img

By

Published : Jul 17, 2021, 10:57 PM IST

وی سی سجنار نے کہا کہ ہم نے دیکھا ہے کہ کئی بے روزگار افراد سرکاری ملازمت یا پھر کارپوریٹ شعبہ میں ملازمت کے نام پر بھاری رقم ادا کرتے ہیں۔بے روزگار نوجوانوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دھوکہ باز، فرضی کمپنیاں بناتے ہوئے پُرکشش اشتہارات میڈیا سے جاری کرتے ہیں تاکہ بے روزگار نوجوانوں کو راغب کیاجاسکے اور رقم کی وصولی کے بعد اس دھوکہ کا پتہ چلتا ہے۔

کمشنر نے کہا کہ سائبرآباد کرائم پولیس کو گھر سے ملازمت کے سلسلہ میں دھوکہ دہی کی کئی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ ان ملازمت کے سلسلہ میں دھوکہ کو روکنے کے لئے بے روزگار نوجوانوں میں بیداری پیدا کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ بعض دھوکہ باز بیرونی ممالک ملازمت کے لئے فرضی ویزا،ڈاٹا ویر ہوز،ریلوے میں ملازمت، عوامی شعبہ کی کمپنیوں اور پرائیویٹ کمپنیوں میں ملازمت کا دھوکہ دیتے ہیں۔ انہوں نے بے روزگار نوجوانوں سے خواہش کی کہ وہ متعلقہ محکمہ سے تقررنامہ/انٹرویو کی حقیقت کی جانچ کریں اور یاد رکھیں کہ امتحانات میرٹ کی بنیاد پر ہی ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

حیدرآباد: فرضی سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ہراساں کرنے پر فلم ساز گرفتار

وی سی سجنار نے کسی بھی ویب سائٹ لنک پر لاگ ان نہ کرنے کی بھی خواہش کی۔ انہوں نے کہاکہ کسی بھی قسم کے دھوکہ کا شبہ ہونے پر سائبرآباد سائبرکرائم پولیس کو 9490617310 ڈائل کرتے ہوئے شکایت کریں یا پھر واٹس اپ نمبر 9490617444 پر بھی شکایت کی جاسکتی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.