چیرمین دکن بلاسٹر انجینئر منان خان نے میڈ یا پلس آڈیٹوریم میں بتایا کہ 70 سے زائد کمپنیوں کے نمائندےاس جاب میلہ میں شرکت کریں گے اور متلاشیان روزگار کی درخواستوں پر غور کریں گے اور منتخبہ امیدواروں کو تقررنامے حوالے کر یں گے۔ Job Mela in Hyderabad
انجینئر منان خان نے روزگار کے متلاشی نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ اس جاب میلہ سے استفادہ کریں کیوں کہ مختلف کمپنیوں میں پانچ ہزار سے زائد تقررات ممکن ہیں۔ یہ جاب میلہ بلالحاظ مذہب ، ذات وقوم سب کے لئے ہے ۔ آئی ٹی، ہوٹل مینجمنٹ ، بینکنگ فوڈ اینڈ پارسل ڈیلیوری ، اسکولس ڈپارٹمنٹ ، اسکول اسٹاف، انجینئرنگ، ایرپورٹ، لاجسٹکس اور دیگر شعبہ جات میں باصلاحیت نو جوانوں کے تقررات ممکن ہیں۔
میٹرک کامیاب سے لے کر پروفیشنل کورس کی تکیمل کرنے والے نوجوان اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔ اس 25 واں جاب میلہ کو آر آر چیریٹیبل ٹرسٹ کے بانی سید عرفان الدین کا مکمل تعاون حاصل ہے ۔انجینئر منان خان نے بتایا کہ انہوں نے کووڈ ۔ 19 کی وجہ سے روزگار سے محروم افراد کو روزگار کی فراہمی کی غرض سے روز گار میلوں کا اہتمام شروع کیا ہے اور ابھی تک ان روز گارمیلوں سے 4 ہزار سے زائدنو جوانوں کو روزگار فراہم کیا جا چکا ہے۔
منان خان نے اس بات پر مسرت کا اظہار کیا کہ انہیں سماج کے ہر گوشے سے تعاون حاصل ہوا ہے ۔ مختلف این جی اوز اور انسانیت کے خدمت گزاروں نے ان میلوں کی کامیابی میں اہم رول ادا کیا۔پریس کانفرنس سے با بوراو پروپرائٹر نیلوفر کیفے نے بھی خطاب کیا اور نو جوانوں سے اپیل کی کہ وہ بیروزگاری کے مقابلہ میں چھوٹی موٹی ملازمت کو ترجیح دیں۔ کیوں کہ بیروزگاری جرم کی دنیا تک پہنچاتی ہے۔ اگر ہر نو جوان کو روز گار مل جائے تو جرائم کا مکمل طور پر خاتمہ ممکن ہے۔