ETV Bharat / state

تلنگانہ: جیپ کنویں میں گرپڑی

ورنگل شہر سے 13 کلومیٹر دور ورنگل سے نیککونڈا جانے کے دوران جیپ کنویں میں گرپڑی۔

تلنگانہ: جیپ کنویں میں گرپڑی
تلنگانہ: جیپ کنویں میں گرپڑی
author img

By

Published : Oct 28, 2020, 7:07 AM IST

تلنگانہ کے ضلع ورنگل میں جیپ کنویں میں گر پڑی۔ 10 افراد کو بچا لیا گیا۔ جیپ ڈرائیور کی لاش برآمد ہوئی۔

یہ حادثہ ورنگل شہر سے 13 کلومیٹر دور ورنگل سے نیککونڈا جانے کے دوران پیش آیا جہاں جیپ زرعی کنویں میں گرپڑی۔ پولیس نے جے سی بی کی مدد سے جیپ کو کنویں سے باہر نکالا۔ کنواں 30 فٹ گہرا ہونے کی وجہ سے جیپ میں سوار افراد کو نکالنے میں کافی مشکل پیش آئی۔

اے سی پی شیام سندر نے بتایا کہ مقامی افراد اور پولیس اہلکاروں کی مدد سے 10 افراد کو بچایا گیا۔ ان میں سے پانچ خواتین اور پانچ مرد تھے۔

سمجھا جاتا ہے کہ جیپ ڈرائیور سمیت تین دیگر افراد کنویں میں ڈوب گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ لاپتہ افراد کو تلاش کرنے کے لئے امدادی کام ابھی جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ حادثہ ڈرائیور کو فٹس آنے کے سبب پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں:حیدرآباد: رشتوں پر بھی سیلاب کے منفی اثرات

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.