ETV Bharat / state

جامعہ نظامیہ: وصولی چرم قربانی موقوف - چرم قربی کی وصولی موقوف

'وبائی حالات، کارکنان وصولی کی عدم دستیابی اور ممکنہ خطرات سے حفاظت کے لیےچرم قربانی کی وصولی کو موقوف کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔'

جامعہ نظامیہ: وصولی چرم قربانی موقوف
جامعہ نظامیہ: وصولی چرم قربانی موقوف
author img

By

Published : Jul 25, 2020, 7:42 PM IST

Updated : Jul 25, 2020, 8:27 PM IST

کورونا وائرس کی وجہ سے جو حالات پیدا ہوگئے ہیں وہ کسی سے پوشیدہ نہیں۔ ایسے میں جامعہ نظامیہ حیدرآباد کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ سال حال جامعہ نظامیہ کی جانب سے چرم قربانی کی وصولی کا کام موقوف کیا جائے۔

بتایاگیا کہ وبائی حالات، کارکنان وصولی کی عدم دستیابی اور ممکنہ خطرات سے حفاظت کی خاطر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ امید ہے کہ صورتحال کو محسوس کرتے ہوئے محبیین و معاونین جامعہ نظامیہ کو چرم قربانی روانہ کرنے کی زحمت نہیں کریں گے۔

اس ضمن میں ذمہ دارن ذیلی مراکز سے بطور خاص خواہش کی گئی ہے کہ وہ چرم قربانی عطیہ دینے والوں کو مطلع کریں اور اپنے مراکز پر چرم جمع نہ کریں۔ ان شاء اللہ آئندہ سال حسب معمول نظام جاری رہے گا۔

جامعہ نظامیہ جنوبی ہند کی عظیم دینی درسگاہ ہے،جہاں سے لاکھوں طلبا علم دین سے فیضیاب ہوکرملک وبیرون ملک میں اشاعت دین کی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:گرے ہاونڈزکے 14ملازمین کورونا سے متاثر

Last Updated : Jul 25, 2020, 8:27 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.