ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں کورونا کے بڑھتے کیسز کو دیکھتے ہوئے اسٹوڈنٹ اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا (ایس آئی او) نے مریضوں کی رہنمائی کے لئے کال سینٹر قائم کیا ہے۔ کال سینٹر کے ذریعہ کورونا وائرس کے مریضوں کی رہنمائی کی جارہی ہے۔
اس کال سینٹر کے ذریعہ آکسیجن سلنڈر، ہسپتال میں بیڈس، دوائی اور دیگر معلومات فراہم کی جارہی ہیں۔
اس معاملے پر ایس آئی او کے اسٹیٹ سکریٹری محمد قائم الدین نے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں 500 سے زیادہ والنٹیئرس یہ خدمت انجام دے رہے ہیں۔ یہ سبھی چوبیس گھنٹے سروس انجام دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ابھی تک کال فری نمبر پر 5000 سے زائدکال موصول ہو چکی ہیں، جس میں سے 3500 مریضوں کو گائیڈ کیا گیا ہے۔