ETV Bharat / state

Jalse e Rahmat Alam Press Meet جلسہ یوم رحمتہ للعٰلمینؐ اور جلسہ یوم صحابہؓ کے انعقاد کی تیاریاں - یوم رحمتہ للعٰلمینؐ تقاریب

حیدرااباد میں جلسہ یوم رحمتہ للعٰلمینؐ اور جلسہ یوم صحابہؓ کے انعقاد کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ مولانا صلاح الدین سیفی نقشبندی، سوامی لکشمی شنکر آچاریہ اور معروف جرنلسٹ عبدالودود ساجد جلسہ یوم رحمتہ للعٰلمیں سے خطاب کریں گے۔ Jalse e rahmat Alam press meet

جلسہ یوم رحمتہ للعٰلمینؐ اور جلسہ یوم صحابہؓ کےانعقاد کی تیاریاں

author img

By

Published : Oct 7, 2022, 12:27 PM IST

حیدرآباد: ایم ایس ایجوکیشن اکاڈمی کے تعاون سے اس سال کل ہند مجلس تعمیر ملت کے یوم رحمتہ للعٰلمینؐ تقاریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلہ میں یکم اکتوبر سے جاری کھیل کود اور ٹکنالوجی کے مقابلے جاری ہیں۔ حسب روایت 12؍ ربیع الاول کو جلسہ یوم رحمتہ للعٰلمینؐ اور 13؍ ربیع الاول کو جلسہ یوم صحابہؓ کے انعقاد کے لئے تیاریوں کو قطعیت دی جا چکی ہے۔ Jalse E Rahmat Alam Press Meet In Hyderabad In Telangana

جلسہ یوم رحمتہ للعٰلمینؐ اور جلسہ یوم صحابہؓ کے انعقاد کی تیاریاں

اس سلسلے میں دوروزہ جشن سے متعلق واقف کروانے کے لئے ایم ایس ایجوکیشن کے کارپوریٹ آفس میں پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا ۔جس سے تعمیر ملت اور ایم ایس کے ذمہ داروں نے خطاب کیا۔

صدر تعمیر ملت نے اس موقع پرکہا کہ تعمیر ملت گزشتہ 73 برسوں سے ہم جشن منارہے ہیں۔ اس معنوں میں کہ آج کی عصری دنیا میں ترقی ہورہی ہے لیکن انسانیت انقا ءہوتی جارہی ہے اور اسی کو زندہ رکھنے کے لئے سید خلیل اللّٰہ حسینی صاحب نے خیر کے کام کئے۔ان تقاریب کا مقصد یوم رحمتہ للعالمین حضورؐ کے کردار و سیرت کی مثال کو نوجوانوں کے سامنے پیش کرسکیں ۔ اس سال ایم ایس کے چیئر مین محمد لطیف خان سے اس میں حصہ لینے کی خواہش کی گئی تو انہوں نے اسے قبول کیا۔اس طرح اس سال یہ پرو گرام بڑے پیمانے پر منعقد ہو رہا ہے ۔ جس میں اسپورٹس کے پروگرام بھی شامل ہیں ۔ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے چئیرمین محمد لطیف خان کو 73 ویں یوم یوم رحمتہ للعٰلمینؐ تقاریب کی استقبالیہ کمیٹی کا صدر بنایا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:PIL Against Talaq e Kinaya And Talaq e Bain طلاق کنایہ اور طلاق بائن کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی داخل

محمد لطیف خان نے والدین سے ادبا ً گذارش کی کہ ٓٓ ان جلسوں کو کامیاب بنائیں. آپ بھی آئیں اور اپنے بچوں کو بھی لائیں۔ ہمارے بزرگ اپنے بچے تعمیر ملت کے جلسوں میں حاضر ہوتے تھے ۔ ہمارا صرف اس موقع پر ہمارا ایک جگہ جمع ہونا ہی کافی معنی رکھتا ہے ۔ ہم نے جو اسپیکرس کو مدعو کیا ہے۔ ان میں مولانا حضرت صلاح الدین سیفی ہیں انشاء اللہ ان کی بات اثر کرے گی۔ دلوں میں اترے گی ۔ غیر مسلم دانشور سوامی لکشمی شنکراچاریہ بھی تشریف لا رہے ہیں جنہوں نے قرآن پر تحقیق کی ہے ۔ جلسہ اس بار حسب روایت 12/ ربیع الاول کو لیکن 9 بجے کے بجائے 10 بجے صبح سے 2 بجے دوپہر تک ہوگا ۔ اسکے علاوہ ہمیں آج صحابہ کی عظمت کو بھی بیان کرنے کئی ضرورت ہے اس سلسلہ میں 13/ ربیع الاوّل کو یوم صحابہ کا انعقاد ہوگا ۔ دونوں جلسے نمائش میدان پر منعقد ہوں گے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.