آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسدالدین اویسی نے ملک کی بگڑتی معیشت کے حوالے سے وزیر اعظم نریندر مودی پر طنز کسا۔ انھوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے وزیر اعظم کو نشانہ بنایا۔ اسد الدین اویسی نے کہا کہ 'یہ غیر منصفانہ عمل ہے کہ آپ نریندر مودی (وزیراعظم) سے معیشت پر سوال کریں۔ کیا ہم نے کبھی ڈاکٹر منموہن سنگھ (سابق وزیر اعظم) سے پوچھا کہ اچھی چائے کس طرح بنائی جاتی ہے۔' Asaduddin Owaisi on Modi
واضح رہے کہ اسدالدین اویسی نے اس سے قبل بھی ملک کی معیشت اور پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر وزیراعظم کی خاموشی پر سوال کیا تھا۔ مذکورہ ایم آئی ایم رہنما نے مودی حکومت کی خارجہ پالیسی پر بھی سوال کیا تھا۔ چین کی جارحیت کا جواب دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ ادھر کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بھی ڈالر کے مقابلے روپے کی ریکارڈ گراوٹ کے لئے حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو سچائی قبول کرنا چاہیے اور ملک جس بحران کی طرف بڑھ رہا ہے اس سے نمٹنے کے اقدامات کرنے چاہیے۔