ETV Bharat / state

تلنگانہ میں انٹرمیڈیٹ سال اول کےامتحانات کا آغاز

امتحانات کا اختتام 3نومبر کو ہوگا۔ جاریہ سال مارچ میں کورونا لہر کی وجہ سے انٹرمیڈیٹ سال اول کے امتحانات منعقد نہیں ہوسکے تھے جس کے بعد طلبا کو سال دوم میں پروموٹ کردیا گیا تھا تاہم انہیں پہلے ہی مطلع کردیا گیا تھا کہ انہیں سال اول کے امتحانات جب کبھی صورتحال بہتر ہوگی تحریر کرنا ہوگا۔

author img

By

Published : Oct 25, 2021, 8:30 PM IST

تلنگانہ میں انٹرمیڈیٹ سال اول کےامتحانات کا آغاز
تلنگانہ میں انٹرمیڈیٹ سال اول کےامتحانات کا آغاز

تلنگانہ میں آج سے انٹرمیڈیٹ سال اول امتحانات کا آغازہوگیا ہے، انٹر سال دوم کے طلبا کیلئے سال اول کے امتحانات آج سے شروع ہوئے۔ یہ امتحان صبح 9بجے شروع ہوا اور اس کا اختتام 12بجے دوپہر ہوا۔

طلبہ کی بڑی تعداد امتحانی مراکز پر دیکھی گئی۔ماسک لگانے والے طلبہ کو تھرمل اسکریننگ سے گذرنے کے بعد ہی امتحانی ہال میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی۔

ریاست کے 1,768مراکز پر بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کی جانب سے وسیع تر انتظامات کئے گئے ہیں اور 25,258نگران کاروں کو امتحان میں نگرانی کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آندھراپردیش میں صدر راج نافذ کرنے کی اپیل

امتحانات کا اختتام 3نومبر کو ہوگا۔ جاریہ سال مارچ میں کورونا لہر کی وجہ سے انٹرمیڈیٹ سال اول کے امتحانات منعقد نہیں ہوسکے تھے جس کے بعد طلبا کو سال دوم میں پروموٹ کردیا گیا تھا تاہم انہیں پہلے ہی مطلع کردیا گیا تھا کہ انہیں سال اول کے امتحانات جب کبھی صورتحال بہتر ہوگی تحریر کرنا ہوگا۔

سال اول کے پرچہ سوالات 70 فیصد نصاب کو ذہن میں رکھتے ہوئے تیار کئے گئے ہیں اور پرچہ سوالات میں طلبا کو زیادہ امکانات دئے گئے ہیں۔ امتحانی مراکز میں طلبا کیلئے سماجی فاصلہ کے اصولوں کا خیال رکھا جا رہا ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.