ETV Bharat / state

تلنگانہ میں انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز - undefined

ریاست تلنگانہ میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا آج سے آغاز ہوگیا۔

Inter board exams to begin on March 4
تلنگانہ میں انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز
author img

By

Published : Mar 4, 2020, 12:12 PM IST

ریاست بھر میں آج انٹر سال اول کا امتحان پرامن انداز میں لکھا گیا۔ حکام کی جانب سے تمام امتحانی مراکز پر مناسب انتظامات کئے گئے تھے۔

تلنگانہ میں انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز

انٹر سال اول امتحان کا آج صبح 9 بجے سے آغاز ہوا اور دوپہر 12 بجے تک جاری رہا۔ قبل ازیں طلبا کو 15 منٹ قبل امتحانی مراکز پر حاضر رہنے کا مشورہ دیا گیا اور ایک منٹ کی بھی تاخیر سے آنے والے طلبا کو مرکز میں داخل ہونے کی اجازت نہ دینے کا بھی حکام نے انتباہ دیا ہے۔

انٹرمیڈیٹ کا امتحان 9 لاکھ 65 ہزار طلبا لکھ رہے ہیں جبکہ 4 لاکھ 80 ہزار طلبا سال اول اور 4 لاکھ 85 ہزار طلبا سال دوم کے امتحانات میں شرکت کر رہے ہیں۔

تلنگانہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ نے ریاست بھر میں ایک ہزار 339 امتحانی مراکز قائم کئے ہیں اور 26 ہزار 964 امتحانی منظمین کو متعین کیا ہے۔ انٹر کے امتحانات 23 مارچ تک جاری رہیں گے۔

واضح رہے کہ ان امتحانات میں 4 لاکھ 82 ہزار لڑکے اور 4 لاکھ 83 ہزار لڑکیاں شرکت کر رہی ہیں۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.