ETV Bharat / state

KTR on Osmania University Well عثمانیہ یونیورسٹی کی قدیم باؤلی کو بحال کرنے کی ہدایت

تارک راما راؤ نے اسپیشل چیف سکریٹری بلدی نظم ونسق عامہ اروند کمار سے خواہش کی ہے کہ وہ عثمانیہ یونیورسٹی کی ثقافتی ورثہ کی حامل قدیم باؤلی کو بحال کرنے کے کام یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے ساتھ مشاورت کے ذریعہ انجام دیں۔ Osmania University Well restoration

عثمانیہ یونیورسٹی کی قدیم باولی کو بحال کرنے کی ہدایت

author img

By

Published : Dec 5, 2022, 1:45 PM IST

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر بلدی نظم ونسق کے تارک راما راؤ نے اسپیشل چیف سکریٹری بلدی نظم ونسق عامہ اروند کمار سے خواہش کی ہے کہ وہ عثمانیہ یونیورسٹی کی ثقافتی ورثہ کی حامل قدیم باؤلی کو بحال کرنے کے کام یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے ساتھ مشاورت کے ذریعہ انجام دیں۔ تارک راما راؤ نے نصیر ناشونامی ایک نوجوان کی جانب سے اس خصوص میں کئے گئے ٹوئیٹ پر ردعمل ظاہر کیا۔ اس طالب علم نے وزیر موصوف کو ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ عثمانیہ یونیورسٹی کے، یونیورسٹی کالج آف ایجوکیشن کی اس باؤلی کو بحال کرنے کا کام کیا جائے۔ ساتھ ہی انہوں نے اس باؤلی کی تصویر بھی پوسٹ کی۔ restoration of ancient well of OU

ان کے اس ٹوئیٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے تارک راما راؤ نے یہ ہدایت دی۔ واضح رہے کہ ریاستی حکومت نے حیدرآباد کی ثقافتی ورثہ کی حامل عمارتوں کے ساتھ ساتھ سیڑھیوں والی کئی باؤلیوں کو نہ صرف ان کی اصلی حالت میں واپس لانے کو یقینی بنایا ہے بلکہ وہاں پر سیاحتی سرگرمیوں کے آغاز کے بھی اقدامات کئے گئے ہیں۔ ان تاریخی باؤلیوں کو نہ صرف نظرانداز کیاگیا تھا بلکہ ان میں بڑے پیمانہ پر کچرابھی ڈالاجارہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: 7tombs Wells KTR تاریخی گنبدان قطب شاہی میں باؤلیوں کا افتتاح

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.