ETV Bharat / state

تلنگانہ: نلہ واگو پروجیکٹ میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ - آبگیر علاقہ میں شدید بارش

تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی کے نلہ واگو پروجیکٹ میں گزشتہ شب سے بارش کے سبب پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

water flow
water flow
author img

By

Published : Jul 11, 2021, 2:18 PM IST

سنگاریڈی ضلع میں گوداوری کے معاون دریا کے آبگیر علاقہ میں پانی کا شدید بہاؤ دیکھا جارہا ہے، اس میں 746 ٹی ایم سی فیٹ کی گنجائش ہے۔ جہاں اتوار کی صبح ہی سے پانی کی سطح میں اضافہ درج کیا جارہا ہے۔

اس پروجیکٹ کے اے ای ای سوریہ کانت نے کہا کہ پروجیکٹ میں جون اور جولائی میں قابل لحاظ پانی کا بہاؤ دیکھا جاتا ہے چونکہ آبگیر علاقہ میں شدید بارش ہورہی ہے اسی لئے اس پروجیکٹ کی آبی سطح میں بھی بتدریج اضافہ درج کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ سیزن کے دوران اس پروجیکٹ میں 637 ایم سی فیٹ پانی کا بہاؤ درج کیا گیا۔ اس پروجیکٹ میں فی الحال 1318 کیوزک پانی کا بہاؤ دیکھا گیا۔ بارش کے نتیجہ میں سنگاریڈی اور کاماریڈی اضلاع کے کسانوں میں مسرت کی لہر دیکھی جارہی ہے۔ کیوں کہ وہاں کی کئی نہریں لبریز ہوگئی ہیں۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.