وزیر صحت ہریش راؤ نے عثمانیہ ہسپتال کے مختلف وارڈس کا معائنہ کیا۔ Harish Rao inspected various wards of Osmania Hospital مریضوں سے بات چیت کی ، طبی عملہ سے مسائل پر تبادلۂ خیال کیا۔
وزیر صحت نے کہا کہ 7 کروڑ روپئے کے مصارف سے عثمانیہ ہسپتال میں کیاتھ لیب اور دو کروڑ 12 لاکھ روپئے کے سی ٹی اسکیان کا قیام عمل میں آیا۔ انہوں نے کہا کہ عثمانیہ ہسپتال میں 2 سی ٹی اسکیان ہے مگر ایک کارکرد نہیں ہے۔ تیسرا سی ٹی اسکیان آج مریضوں کے لیے دستیاب کرایا گیا ہے۔ ناکارہ سی ٹی اسکیان کو بہت جلد درست کرتے ہوئے مریضوں کو اس کی بھی خدمات فراہم کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:حیدرآباد: ریاستی وزیر صحت نے نیلوفر ہسپتال میں آئی سی یو وارڈ کا افتتاح کیا
وزیر صحت نے عثمانیہ ہسپتال میں 180 کے منجملہ 102 وینٹی لیٹرس کارکرد ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے مابقی وینٹی لیٹرس کو جلد از جلد درست کرانے کی عہدیداروں کو ہدایت دی۔