ETV Bharat / state

KTR on Budget بھارت میں معاشی ترقی کے بجائے سیاست پر توجہ دی جاتی ہے، کے ٹی آر - تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی

تارک راما راو نے کہا کہ بھارت میں معاشی ترقی کے بجائے سیاست پر توجہ دی جاتی ہے، دوسرے ممالک کی طرح اگر ہم اپنے ملک میں معاشی ترقی پر توجہ دیں تو ہم نمبر ون بن جائیں گے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Feb 2, 2023, 1:00 PM IST

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے کہا ہے کہ بھارت جیسے ملک میں سیاسی لیڈران معاشی ترقی سے زیادہ سیاست پر توجہ دیتے ہیں۔ وزیر موصوف نے ایچ آئی سی سی میں 'ڈی کوڈ دی فیوچر' کے عنوان پر قومی سطح کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ بھارت میں کئی عظیم اور دانشمند رہنما ہیں تاہم وہ ان امورپر توجہ نہیں دے رہے ہیں جس کے ذریعہ ملک کی معیشت کو بہتر بنایاجائے اور آنے والی نسلوں کو بہتر مستقبل فراہم کیاجاسکے۔

یہ کہتے ہوئے کہ بھارت ایک جمہوری ملک ہے جہاں سال بھر میں کہیں نہ کہیں انتخابات ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سیاسی لیڈروں کی تمام تر توجہ انتخابات پر مرکوز ہوتی ہے۔ یہ اس وقت ملک کا بنیادی مسئلہ ہے۔ دوسرے ممالک کی طرح، اگر ہم بھارت میں اقتصادی ترقی پر توجہ مرکوز کرتے ہیں تو ہم نمبر ایک بن جائیں گے ملک میں حکومتیں صرف انتخابات کے لیے کام کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین اور جاپان جیسے ممالک ترقی میں ہم سے آگے ہیں۔ بھارت میں معاشی ترقی کے بجائے سیاست پر توجہ دی جاتی ہے دوسرے ممالک کی طرح اگر ہم اپنے ملک میں معاشی ترقی پر توجہ دیں تو ہم نمبر ون بن جائیں گے۔ انہوں نے سوال کیا کہ دنیا میں پہچانے جانے والے برانڈز ہمارے ملک سے کیوں نہیں آرہے؟

انہوں نے کہا کہ بجٹ میں ملک کی ترقی کے لیے فنڈز مختص نہیں کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں انسانی وسائل کی وافر مقدار موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی جملہ آبادی کا 60 فیصد نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ملک کے نوجوان ملازمتوں کے منتظر ہیں۔ رقبے کے لحاظ سے سنگاپور حیدرآباد سے چھوٹا ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ ترقی تیزی سے جاری رکھی ہے۔ تلنگانہ گزشتہ آٹھ سالوں سے ترقی کر رہا ہے اور یہ ملک کی ترقی میں اہم رول ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی جی ڈی پی میں 5 فیصد حصہ داری تلنگانہ کی ہے۔انہوں نے کہاکہ تلنگانہ میں یونٹس قائم کرنے میں دلچسپی ظاہر کرنے والی کمپنیوں کو تمام درکار اجازت ٹی ایس آئی پاس کے ذریعہ اندرون 15دن دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم تلنگانہ میں جدت، بنیادی ڈھانچے اور جامع ترقی کو اعلیٰ ترجیح دے رہے ہیں۔وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی قیادت میں ریاست حیرت انگیز طور پر ترقی کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: KTR on Demonetisation نوٹ بندی نے بھارتی معیشت کو مفلوج کردیا: کے ٹی آر

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.