ریاست تلنگانہ کے حیدرآباد میں واقع راجیو گاندھی یونیورسٹی آف نالج ٹکنالوجیز(آر جی یو کے ٹی) جو آئی آئی آئی ٹی باسر، ضلع نرمل کے نام سے بھی مشہور ہے۔
اس یونیورسٹی کے ایک اسسٹنٹ پروفیسر نے سپلیمنٹری امتحان میں طلبہ کو اہل بنانے کے لیے اور اضافی نشانات دینے کے لیے بعض طلبہ سے رشوت کے مطالبہ کے الزامات میں خدمات سے برطرف کردیا گیا۔
واضح رہے کہ اسسٹنٹ پروفیسر ورلا کے خلاف بعض طلبہ کی جانب سے کی گئی شکایت کے بعد یونیورسٹی کی جانب سے اس معاملہ کی جانچ کے لیے ایک داخلی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔
اس داخلی جانچ کے دوران کمیٹی نے پایا کہ کیمسٹری کے اسسٹنٹ پروفیسر نے اہلیت کے نمبرات دینے کے لیے مبینہ طور پر طلبہ سے رشوت حاصل کی تھی۔
اس الزام کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے اسسٹنٹ پروفیسر ورلا کو خدمات سے برطرف کردیا۔
خیال رہے کہ یونیورسٹی کے انتظامیہ آفیسر کی جانب سے قبل ازیں شکایت کی بنیاد پر تعزیرات ہند کی 409 دفعات (اعتمادشکنی)، 420(دھوکہ دہی) اور506 (تخویف مجرمانہ)کے تحت اس کے خلاف شکایت درج کرلی گئی۔