حیدرآباد: مائنارٹی فائنانس کارپوریشن کے چیرمین امتیاز اسحاق نے کہا ہے کہ اقلیتوں کو خود کے روزگار سے مربوط کرنے کے لیے قرض کی اجرائی کا آغاز کیا جارہا ہے۔ تلنگانہ اسٹیٹ مائنارٹی فائنانس کارپوریشن کے ذریعہ قرضہ جات کی اجرائی عمل میں لائی جائے گی جس میں مختلف روزگار سے متعلق 3500 خاندان کو ایک لاکھ روپے بینک کے ذریعہ سبسڈی لون دیا جائے گا وہیں دوسری جانب دوسرے زمرے میں 1500 خاندان کو 2 لاکھ روپے بینک کے ذریعہ سبسڈی لون دیا جائے گا۔
امتیاز اسحاق نے نے مزید بتایاکہ سابق میں لون کے لئے دی گئی آن لائن درخواستیں مسترد کی جا چکی ہیں انہوں تمام لوگوں سے اپیل کہ وہ جدید طور پر درخواستیں آن لائن داخل کریں۔ امتیاز اسحاق نے کہا کہ چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لئے نہایت سنجیدہ ہیں۔ اس لیے بے روزگار اقلیتوں کو روزگار سے مربوط کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ Chief Minister Chandra Shekhar Rao
انہوں نے کہا کہ تلنگانہ حکومت کی جانب سے اقلیتوں کی فلاح و بہبود کی مختلف اسکیمات پر عمل آوری کرتے ہوئے اب تک اقلیتوں پر 9 ہزار کروڑ روپے خرچ کئے جاچکے ہیں ۔حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کے ذریعہ خود روزگار کی اسکیم کا دوبارہ آغاز کیا جائے ۔ امتیاز اسحاق نے اقلیتی بیروزگاروں سے اپیل کی کہ وہ آن لائن طریقہ کار کے تحت درخواستیں داخل کریں اور انہوں نے کہا کہ مائنوریٹی فنانس کارپوریشن کے دفتر میں ایک ٹیم بھی تشکیل دی جائے گی جس کے تحت ہیلپ ڈسک ودیگر ضروری خدمات انجام دئے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : Jagan Mohan Reddy Elected YSRCP President: جگن وائی ایس آرسی پی کے تاحیات صدر منتخب