ETV Bharat / state

آئی آئی ٹی حیدرآباد نے کووڈ 19 ٹیسٹنگ کٹ تیار کی - انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی حیدرآباد

کورونا وائرس کے بحران کے پیش نظر آئی آئی ٹی حیدرآباد میں کووڈ 19 ٹیسٹ کے لیے ایک ٹیسٹنگ کٹ تیار کی گئی ہے جس سے ٹیسٹ کا نتیجہ محض 20 منٹ میں سامنے آسکتا ہے۔

Testing kit
Testing kit
author img

By

Published : Jun 17, 2020, 3:21 PM IST

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی حیدرآباد کے ایک محقق نے ایک ٹیسٹنگ کٹ تیار کی ہے، جو کم قیمت اور محض 20 منٹ میں ٹیسٹ کا نتجیہ نکال سکتی ہے۔

ٹیسٹ کٹ کی کارکردگی کو جانچنے کے لئے پہلے ہی حیدرآباد کے ای ایس آئی سی میڈیکل کالج اور اسپتال میں فیلڈ ٹیسٹ کیا گیا ہے۔ اس کٹ کو بڑے آرام سے دوسری جگہ لے جایا جاسکتا ہے ، جس سے کووڈ 19 ٹیسٹ کرنا کافی آسان ہو گا۔ اس ٹیسٹنگ کٹ کا ایک بڑا فائدہ یہ ہے کہ اسے ریورس ٹرانسکرپٹ پولیمریز چین ری ایکشن (آر ٹی- پی سی آر) کی ضرورت نہیں ہے۔

اس ٹیسٹنگ کٹ سے ٹیسٹ کرنے کے لیے 600 روپیہ لگے گا اور اگر زیادہ تعداد میں ٹیسٹ کرنے ہیں تو محض 350 روپے فی ٹیسٹ دینے ہوں گے۔

یہ ٹیسٹنگ کٹ آئی آئی ٹی حیدرآباد الیکٹریکل انجینئرنگ کے شعبہ پروفیسر شیو گووند سنگھ کی سربراہی میں ایک ٹیم نے تیار کی ہے۔

اس پورے پروجیکٹ میں ڈاکٹر سوریا سناٹا تریپتی، پوسٹ ڈاکٹریٹ فیلو- پٹا سوپراجا، چوتھے سال کی ڈاکٹریٹ کی طالبہ اور پروفیسر شیو گووند سنگھ کی ریسرچ ٹیم، انسٹی ٹیوٹ فیکلٹی اور فنڈنگ ​​ایجنسیوں کے دیگر طلباء شامل رہے۔

پروفیسر شیو گوند سنگھ نے کہا کہ 'ریسرچ ٹیم کے پاس اس ٹیسٹنگ کٹ کی بڑے پیمانے پر پیداوار کے لئے افرادی قوت اور صلاحیت موجود ہے۔ ہم اب اس مقصد کے لئے مختلف سرکاری اور نجی ذرائع سے رقم اکٹھا کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں'۔

سنگھ اور ان کی ٹیم نے فیصلہ سازی میں غلطیوں کو کم کرنے کے لئے وسیع ڈاٹا پوائنٹس پر مہارت حاصل کرنے کے لئے اے آئی (مصنوعی ذہانت) کے اوزار بھی تیار کیے ہیں۔ اب وہ آئی سی ایم آر سے ٹیسٹ کٹ کی بڑے پیمانے پر تیاری کے لئے منظوری کے خواہاں ہیں اور کہا ہے کہ وہ اس ڈیوائس کے لئے پیٹنٹ بھی فائل کروائیں گے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.