ETV Bharat / state

حیدرآباد کے گاندھی ہسپتال پر پھولوں کی بارش - گاندھی ہسپتال

ملک بھر میں مسلح افواج کی جانب سے کورونا وائرس کے خلاف جنگ کے دوران صف اول میں شامل ڈاکٹرز، طبی عملہ، پولیس ملازمین، صفائی عملہ سے اظہار تشکر کیا گیا اور ان پر فضائیہ کے ہیلی کیاپٹرز کے ذریعہ پھول برسائے گئے۔

IAF chopper showers flower petals on Gandhi Hospital in Hyderabad
حیدرآباد کے گاندھی ہسپتال پر پھولوں کی بارش
author img

By

Published : May 3, 2020, 1:19 PM IST

کوویڈ۔19 کے خلاف نبردآزما محکمہ صحت کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے آج صبح انڈین ایئرفورس کے ہیلی کیاپٹرز نے حیدرآباد کے گاندھی ہسپتال پر بھول برسائے جبکہ ہسپتال کے احاطہ میں ڈاکٹرز، طبی و صفائی عملہ کے علاوہ پولیس اہلکاروں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

آج صبح ساڑھے دس بجے چیتک ہیلی کیاپٹرکے ذریعہ گاندھی ہسپتال کے احاطہ میں پھولوں کی بارش کی گئی اور کورونا کے خلاف جنگ لڑنے والے بہادروں کا شکریہ ادا کیا گیا۔

انڈین ایئرفورس حکیم پیٹ ایرفورس اسٹیشن کے گروپ کیپٹن کے ایس راجو اور گروپ کیپٹن پنکج گپتا کی قیادت میں طبی عملہ پر پھول برسائے گئے اور انہیں تہنیت پیش کی گئی۔

اس موقع پر تمام ڈاکٹرز، طبی و صفائی عملہ اور پولیس اہلکار موجود تھے اور انہیں فوٹوز لیتے ہوئے دیکھا گیا جبکہ یہاں موجود دیگر افراد نے تالی بجاکر ان کے ساتھ اظہار تشکر کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.