ETV Bharat / state

Mohammed Siraj Thanks Tendulkar: 'ملک کے لیے بہترمظاہرے کرنے کی کوشش کروں گا' - محمد سراج جنوبی افریقہ کے دورے پر ہیں

جنوبی افریقہ کے ساتھ کھیلی جانے والی ٹسٹ سیریز سے پہلے بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سچن ٹنڈولکرFormer Captain Sachin Tendulkar نے حیدرآبادی فاسٹ بولرمحمد سراج کی ستائش Praise for Hyderabadi Fast Bowler Mohammad Siraj کی جس پر محمد سراج کافی پُرجوش نظرآئے۔

ملک کے لیے بہترمظاہرے کرنے کی کوشش کروں گا

author img

By

Published : Dec 23, 2021, 10:31 PM IST

سراج نے سچن کی اس ستائش کو کافی ترغیب دلانے والا قرار دیا Siraj Termed Sachin's compliment as very Encouraging اوروعدہ کیا کہ وہ ٹیم کے لئے ہمیشہ بہتر مظاہرے کی کوشش کریں گے۔

حیدرآبادی فاسٹ بولر جو ان دنوں جنوبی افریقہ کے ساتھ ٹسٹ سیریز کے لئے جوہانسبرگ میں ہیں Siraj is in South Africa ،نے کرکٹ کے اس عظیم کھلاڑی کی ستائش کے جواب میں ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا”شکریہ سر۔آپ کی طرف سے مجھ کو کافی ترغیب ملی ہے۔میں ہمیشہ میرے ملک کے لئے بہتر مظاہرہ کروں گا“۔

سچن نے سراج کی خصوصیات بیان کرتے ہوئے کہاکہ وہ سراج کو پسند کرتے ہیں،ان کو سراج میں سب سے زیادہ پسندیدہ چیز یہ ہے کہ ہر مرتبہ ان کی باڈی لینگویج اورشدت ان میں نظر آتی ہے۔جب وہ گیند کرنے کے لئے دوڑلگاتے ہیں تو یہ سمجھنا مشکل ہوتا ہے کہ یہ کھیل کا پہلا اوور ہے یا دن کاآخری اوور ہے۔سچن نے کہا”ان کے پیروں میں اسپرنگ ہے اوروہی وہ دیکھنا چاہتے ہیں۔ان کا رنراپ توانائی سے بھرپور ہوتا ہے اور ان کا شمار ان گیند بازوں میں ہوتا ہے جنہیں آپ دیکھ کر یہ محسوس نہیں کرسکتے کہ وہ کھیل کا پہلااوورکررہے ہیں یا پھر دن کا آخری اوور۔“

سچن نے ایک پروگرام جس کا نام بیک اسٹیج وتھ بوریا ہے میں یہ ستائشی کلمات اداکئے۔انہوں نے سراج کو تیزی کے ساتھ سیکھنے والاکھلاڑی بھی قراردیا۔سچن نے 27سالہ سراج کی جانب سے آسٹریلیا میں دکھائی گئی ذہنی پختگی کی بھی ستائش کی جہاں انہوں نے ملبورن میں کھیلے گئے اپنے پہلے ٹسٹ میں پانچ وکٹس (پہلی اننگز میں دو اور دوسری اننگز میں تین)لئے تھے۔سچن نے کہا ”وہ ایک مناسب بولر ہیں اور مثبت ذہنیت کے حامل ہیں۔وہ تیزی کے ساتھ سیکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔جب انہوں نے آسٹریلیا میں گذشتہ سال پہلا ٹسٹ میچ کھیلاتھا ایسا محسوس ہی نہیں ہورہا تھا کہ وہ پہلا میچ کھیل رہے ہیں کیونکہ انہوں نے اپنی ذہنی پختگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:Kiran,Aakarshi Win National Ranking Titles: کرن اور آکرشی نے آل انڈیا رینکنگ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں خطاب جیتا

انہوں نے اپنا اسپیل خوب صورتی کے ساتھ مکمل کیا اور اس کے بعد سے انہوں نے پیچھے نہیں دیکھا۔ہر مرتبہ جب میں ان کو دیکھتا ہوں تو ان میں نئی چیز مجھے نظرآتی ہے۔“بھارتی ٹیم میں جسپریت بمرا،محمد سمیع اور ایشانت شرما جیسے بہترین گیندبازوں کے ہونے کے باوجود محمد سراج نے اس ٹیم میں کئی مواقع حاصل کئے۔ان دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹسٹ کی سیزیز ہوگی۔پہلا ٹسٹ 26تا30دسمبر کھیلاجائے گا۔دوسراٹسٹ 3تا7جنوری اور آخری ٹسٹ 11تا15جنوری کھیلاجائے گا۔26دسمبر سے باکسنگ ڈے کے موقع پر پہلا ٹسٹ میچ سینچورین میں کھیلاجائے گاجہاں کی پچ پر،سیمرز کا غلبہ ہونے کی امید ہے۔یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ آیا کپتان وراٹ کوہلی چارسیمرز کے ساتھ میدان پر اتریں گے یا اگر ایسا نہیں ہے تووہ بمرا،سمیع، ایشانت یا محمد سراج میں سے کس کا انتخاب کریں گے۔

یو این آئی

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.