راو نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ شہروں کے عالمی دن کے موقع پر یہ اعزاز شہر حیدرآباد کو ملا ہے۔انہوں نے کہاکہ حیدرآباد 66شہروں کے منجملہ بھارت کے دو شہروں میں شامل ہوگیا ہے ۔
جبکہ فلم کے زمرہ میں ممبئی کا انتخاب کیاگیا ہے۔2004میں یونیسکو کے کریٹیو سٹیز نٹ ورک کاآغاز کیاگیا تھا تاکہ دیرپا شہری ترقی کے اسٹریٹیجک عمل کے طورپر اختراع کی نشاندہی کرنے والے شہروں میں تعاون کو فروغ دیاجاسکے۔
یہ شہر مقامی سطح پر ترقی کے منصوبوں کے لیے اختراعیت اور کلچرل انڈسٹریز کے مشترکہ مقصد کے تحت کام کریں گے۔ساتھ ہی بین الاقوامی سطح پر یہ شہر تعاون بھی کریں گے۔
شہروں کا یہ نٹ ورک کرافٹس اینڈ فولک آرٹس،میڈیا آرٹس،فلم ڈیزائن،گیسٹرونومی، ادب اور موسیقی کے اختراعی شعبہ جات کا احاطہ کرتا ہے۔وزیربلدی نظم ونسق نے اس کارنامہ پر بلدی نظم ونسق وشہری ترقی کے پرنسپال سکریٹری اروند کمار اور ان کی ٹیم کومبارکباد بھی پیش کی۔