حیدرآباد کے ایک نوجوان کا امریکہ میں قتل کردیاگیا۔ چنچل گوڑہ علاقے کے رہنے والے 37سالہ محمد عارف محی الدین جو امریکہ کے جارجیا میں رہتے تھے، نامعلوم افراد نے چاقو گھونپ کر ہلاک کردیا۔
وہ امریکہ کےجارجیا میں گراسری کی دکان چلاتے تھے۔عارف گزشتہ دس سال سے امریکہ میں تھے اور دس ماہ پہلے ہی حیدرآباد آئے تھے۔
عارف کی اہلیہ نے کہا کہ ان کے شوہر سے ان کی دو دن پہلے فون پر بات ہوئی تھی۔ عارف کی اہلیہ اور خسر خواجہ معزالدین نے بھارتی سفارت خانہ اور وزارت خارجہ سے درخواست کی ہے کہ وہ اس معاملے میں ان کی مدد کرے اور عارف کی تدفین میں شرکت کے لئے ایمرجنسی ویزا کا انتظام کرے۔
یہ بھی پڑھیں:کملا ہیرس کے لیے تملناڈو میں خصوصی پوجا کا اہتمام