برطانیہ میں منعقدہ اس مقابلے میں تیس ممالک نے حصہ لیا جس میں بھانو پرکاش نے بھارت کی نمائندگی کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کیا- مینٹل اسپورٹس اولیمپیاڈ میں ہندوستان کو حاصل ہونے والا یہ پہلا میڈل ہے-
ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے بھانو پرکاش نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر اعزاز حاصل کرنا ان کےلیے باعث فخر ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ ان کی طرح ہندوستان کے مزید طلباء اس میں کامیابی حاصل کریں۔
بھانو پرکاش نے ریاضی میں دلچسپی کے متعلق بتایا کہ انہیں کم عمری سے ہی ریاضی میں دلچسپی رہی اور وہ فارغ وقت میں مسلسل ریاضی کی مشق کیا کرتے تھے اور مختلف مقابلوں میں شرکت بھی کیا کرتے تھے۔
ریاضی کے مسائل کو کمپیوٹر اور کیلکولیٹر سے بھی زیادہ تیز رفتار سے حل کرنے والے نوجوان کے نام پچاس لمکا بک آف ورلڈ ریکارڈ ہیں۔ بھانو پرکاش نے کہا کہ ریاضی کی تعلیم کے لیے ملک میں علیحدہ اکیڈمی قائم کی جائے تاکہ ملک کو اس طرح کے مزید میڈل حاصل ہوں۔