یہ واقعہ حیدرآباد کے ایل بی نگر میں پیش آیا۔ 26 سالہ خاتون ناگامنی اپنے شوہر روی کانت اور دو بچوں کے ساتھ اسی علاقہ میں رہتی ہے۔
کل شوہر بیوی میں جھگڑا ہوا جس کے بعد شوہر بچوں کے ساتھ ہال میں سو گیا جب کہ خاتون نے اصرار کرتے ہوئے کہا کہ وہ تمام بیڈروم میں سوئیں گے۔ شوہرنے اس کی بات نہیں مانی جس پربرہم بیوی نے ٹارپینٹ آئیل اپنے جسم پر ڈال کرآگ لگالی اسے علاج کےلیے اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے جہاں اس کا علاج کیا جارہا ہے۔ بیوی کو بچانے کی کوشش میں شوہربھی جھلس گیا۔