ایرانی چائے کی بات کریں تو جیسا نام سے ظاہر ہے یہ چائے ایران میں تیار کی جانے والی چائے کے طرز پر ہی بنائی جاتی ہے۔
حیدر آباد میں نظام کے زمانے میں ایران کے لوگ بھارت آئے اور انہوں نے ایرانی کیفے کی تہذیب شروع کی اور ان کیفے میں ایرانی چائے بھی ملنے لگی۔
گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ ایرانی چائے حیدرآباد کی تہذیب میں شامل ہوگئی اور آج حیدرآباد میں ایرانی چائے کے بغیر شام کا تصور بے معنی ہے۔
حیدرآباد کے ضلع رنگاریڈی کے قصبہ ونستھلی پورم میں موجود ایک دوکان کے مالک سید انور کا کہنا ہے کہ حیدرآباد کے عوام کھانا کھائیں یا نہ کھائیں لیکن وہ دن میں کئی بار ایرانی چائے ضرور پیئیں گے۔
ایرانی چائے بنانے میں مہارت رکھنے والے کلام الدین سے جب ہم نے ایرانی چائے بنانے کا طریقہ دریافت کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے کچھ یوں جواب دیا۔
ایرانی چائے کے دیوانے صرف حیدرآباد کے عوام ہی نہیں ہیں بلکہ ملک کے مختلف حصوں سے آئے لوگ بھی اس کے عادی ہو چکے ہیں۔
ہمارا مشورہ ہے کہ آپ کو جب بھی ایرانی چائے سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے تو اس موقع کا فائدہ ضرور اٹھائیں۔ مزہ نہ آئے تو کہیے گا۔