حیدرآباد: تلنگانہ کے دارلحکومت حیدر آباد میں مامو ہی اپنے بھانجے کا دشمن نکل آیا۔ اغواہ کے ایک معاملے کو یہاں پولیس نے بڑی ہوشیاری سے حل کر لیا۔ دراصل، رقم کے لئے ماموں نے بھانجہ کا اغوا کر لیا تاہم پولیس نے اغوا بچہ کو محفوظ طور پر اس کے والدین کے حوالے کر دیا۔ حیدرآباد کے الوال پولیس اسٹیشن حدود میں اغوا کی یہ واردات پیش آئی۔ تفصیلات کے مطابق لڑکے کا اغوا کرنے کے بعد اس کو چھوڑنے کیلئے 25لاکھ روپئے تاوان کی رقم اداکرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اس کے والدین کو فون کیاگیا تھا۔ اس فون کال کے بعد لڑکے کے والدین نے پولیس سے اس سلسلہ میں شکایت کی۔
یہ بھی پڑھیں:حیدرآباد میں پہاڑی شریف کے قریب ایک بدمعاش کا قتل
شکایت ملتے ہی چوکس حیدر آباد پولیس نے معاملہ درج کر کے علاقہ میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کے فوٹیج کو کھنگالنا شروع کر دیا۔ سی سی ٹی وی فٹیج سے پتہ چلا کہ لڑکے کا اغوا اس کے ماموں نے کیا ہے۔ پولیس نے اس لڑکے کا پتہ چلاتے ہوئے اس کو اس کے ماموں کے پاس سے رہا کرواتے ہوئے محفوظ طور پر اس کے والدین کے حوالے کردیا۔ پولیس نے لڑکے کے ماموں کے بشمول اس کے بعض دیگر ساتھیوں کے خلاف اغوا کا معاملہ درج کر لیا۔
(یواین آئی)