ETV Bharat / state

Mustafa Hashmi Qualifies Civil Services: حیدرآباد کے مصطفیٰ ہاشمی یو پی ایس سی میں کامیاب

حیدر آباد سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر سید مصطفیٰ ہاشمی نے یونین پبلک سروس کمیشن میں 162 واں مقام حاصل کرکے اقلیتی طبقے کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ مصطفیٰ ہاشمی نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران ضلع ہسپتال میں ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ انہوں نے سول سروس امتحان کی بھی تیاری کی اور اس میں کامیابی حاصل کی۔ مصطفیٰ ہاشمی فی الوقت ایک سرجن ہیں لیکن علم و دانش کے حصول کے ساتھ ان کا گہرا رشتہ ہے۔ Mustafa Hashmi Qualifies Civil Services

author img

By

Published : May 30, 2022, 8:42 PM IST

یو پی ایس سی کامیاب حیدرآباد کے مصطفیٰ ہاشمی

حیدرآباد: ای ٹی وی بھارت کے ساتھ گفتگو میں فسٹ لانسر مصاب ٹینک علاقے سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر مصطفیٰ نے بتایا کہ وہ اپنے تعلیمی کیریئر کے دوران ہمیشہ بہترین کارکردگی دکھانے میں کامیاب رہے ہیں کیونکہ تعلیم اور کتابوں کے ساتھ ان کا گہرا رشتہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یو پی ایس سی امتحان میں کامیابی کوئی آسان بات نہیں ہے کیونکہ اس کے لیے تیاری کو بہت سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہوتی ہے۔ مصطفیٰ ہاشمی نے کہا کہ انہوں نے صرف امتحان لکھا ہے لیکن اصل کامیابی ان کے والدین کی ہے جنہوں نے گزشتہ پچیس تیس سال میں ان کی پرورش اور رہنمائی کی اور دعاؤں میں یاد رکھا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے والد ہمیشہ ذکر میں مشغول رہتے ہیں اور والدہ سے کبھی تہجد کی نماز نہیں چھوٹتی۔ Civil Services Qualified Muslim Candidates

اپنے کیریئر کے بارے میں مصطفیٰ ہاشمی نے کہا کہ اس وقت پیشے سے سرجن ہیں، ایم بی بی ایس اور ایم ایس کی پڑھائی عثمانیہ میڈیکل کالج سے مکمل کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی ابتدائی تعلیم خلیج میں ہوئی ہے کیونکہ ان کے والد سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں کام کرتے تھے لیکن بعد میں وہ حیدر آباد منتقل ہوئے اور ایبڈس کے ہائی اسکول سے میٹرک کیا۔ چیتنیہ اسکول سے بارہویں جماعت کا امتحان پاس کیا اور اس وقت متحدہ آندھرا پردیش کے میڈیکل امتحان میں ریاست بھر میں دسواں مقام حاصل کیا تھا جبکہ اقلیتی امیدواروں میں ان کا نام سرفہرست تھا۔ UPSC Result 2021

مصطفیٰ ہاشمی نے کہا کہ اگرچہ ان کی ذاتی خواہش یہ تھی کہ وہ ڈاکٹر ہی بنیں لیکن انکے دادا، جو واٹر ورکس محکمے میں ڈپٹی جنرل منیجر تھے، انہیں آئی اے ایس افسر بنانے کی خواہش رکھتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت ڈاکٹر کام کرتے ہوئے انہیں اس بات کا احساس ہوا کہ لوگوں کے مسائل صرف طب و صحت تک محدود ہیں بلکہ غربت اور پسماندگی کے مسائل اس سے کہیں زیادہ ہیں۔ مصطفیٰ ہاشمی نے کہا کہ اسی مشاہدے کی بنیاد پر انہوں نے اخذ کیا کہ بڑے پیمانے پر خدمت خلق کیلئے ضروری ہے کہ سول سروس کا امتحان پاس کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ زندگی مختصر ہے اس لئے اسے بھرپور طریقے سے استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔

مصطفیٰ ہاشمی نے مزید کہا کہ سول سروس امتحان میں کامیابی کیلئے بڑی محنت کے ساتھ تیاری کی ضرورت ہوتی ہے اور اپنے عزم کو اونچا رکھنا ہوتا ہے۔ اپنے ماضی کی کامیابیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2010 میں انہوں نے بایولوجی کے عالمی اولمپیاڈ کیلئے کوالیفائی کیا اور جنوبی کوریا میں منعقد ہوئے مقابلے میں اپنے ملک کیلئے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ انہوں نے کہا کہ سونی ٹی وی پر نشر ہونیوالے مشہور شو میں انہوں نے امیتابھ بچن کے ساتھ بہترین کارکردگی دکھائی اور اس کے علاوہ درجنوں تحریری اور تقریری مقابلوں میں اعلیٰ اعزازات حاصل کئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.