ETV Bharat / state

حیدرآباد: چارمینار علاقہ میں 54.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ

شہر حیدرآباد کے کئی علاقوں میں گذشتہ تین تا چار دنوں سے مسلسل بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ ہفتہ کی شام اور اتوار کے دن بھی بارش ہوئی۔

Hyderabad : Several Areas Flooded After Heavy Rain
حیدرآباد: چارمینار علاقہ میں 54.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ
author img

By

Published : Aug 16, 2020, 7:00 PM IST

حیدرآباد کے علاقے ملکاجگری، سکندرآباد،ونستھلی پورم، لنگم پلی، حیات نگر، مادھاپور،لکڑی کا پُل، جوبلی ہلز، صنعت نگر، امیرپیٹ،خیریت آباد، گچی باولی، اُپل، ایل بی نگر، دلسکھ نگر، کوٹھی، کوتہ پیٹ، ملک پیٹ، سرورنگر،چمپاپیٹ، نریڈمیٹ، ای سی آئی ایل، ناگارم، جواہر نگر، کیسرا، دمائی گوڑہ، عنبرپیٹ، کاچی گوڑہ، نلہ کنٹہ، منصورآباد، بی این ریڈی نگر،تُرکایمجال، کوکٹ پلی اور پرانا شہر کے کئی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجہ میں درجہ حرارت میں بھاری گراوٹ ہوگئی اور موسم خوشگوار ہوگیا۔

شہر میں ہنوز مطلع ابرآلود ہے، شہر کی سڑکوں پر ٹریفک میں کمی دیکھی گئی جبکہ سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا جس کی نکاسی گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے ایمرجنسی اسکواڈ نے کی۔

کئی شہریوں نے گھروں میں ہی محدود رہنے کو ترجیح دی اور صرف ضروری کام پر ہی لوگ گھروں سے باہر نکل رہے ہیں۔ ایک طرف لوگوں میں کورونا کا خوف ہے تو دوسری طرف بارش نے صورتحال کو مزید پریشان کن کردیا ہے۔

مسلسل بارش کے سبب نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔ تلنگانہ اسٹیٹ ڈیولپمنٹ پلاننگ سوسائٹی کے مطابق آصف نگر میں 6.8 ملی میٹر، شیخ پیٹ میں 6.5 ملی میٹر، خیریت آباد میں 6.3 ملی میٹر، مادھاپور میں 6.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

گذشتہ روز شہر میں 31.6ملی میٹر بارش درج کی گئی۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے حدود کے چارمینار میں سب سے زیادہ 54.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.