حیدرآباد پولیس نے لڑکیوں اور خواتین کے لیے جاب میلہ منعقد کیا۔
حیدرآباد پولیس کی شی ٹیم کے ذریعہ 'ایمپاور' اقدام کے تحت منعقدہ جاب میلے میں تقریبا 6000 خواتین شریک ہوئیں۔
اس ضمن میں حیدرآباد پولیس کمشنر انجنی کمار نے کہا ، "ان کی تقرری ان کی اہلیت اور ضرورت کے مطابق کی جارہی ہے۔
کمشنر پولیس انجنی کمار نے تقریب کا افتتاح کرنے کے بعد کہا کہ “یہ آپ کی زندگی کا پہلا قدم ہے۔ آپ کو کسی بھی کام سے پہلے آنے والے موقع سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔ اگر آپ کو یہ پسند نہیں ہے تو آپ کو متبادل تلاش کرنا چاہئے اور سب کو اس جاب میلے سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔ "
مختلف کمنیز نے میلے میں 4000 لڑکیوں کو جاب لیٹر دیا۔
حیدرآباد پولیس کی شی ٹیمز لڑکیوں اور خواتین کو تحفظ فراہم کرتی ہے۔ شی ٹیمز نے چھیڑ چھاڑ کرنے والوں لڑکوں کو راہ راست پر لانے کا کام کیا ہے۔ شی ٹیمز کے تحت خواتین کو باختیار بنانے کے لیے اقدامات کیے جاتے ہیں۔