ETV Bharat / state

حیدرآباد: نان کی روٹی شاہی دستر خوان سے عام دستر خوان تک - حیدر آباد ای ٹی وی بھارت خبر

ریاست تلنگانہ کے دار الحکومت حیدرآباد جہاں ایک طرف تہذیب و ثقافت کے سبب ملک کے دیگر شہروں میں ممتاز اور نمایاں مقام رکھتا ہے تو وہیں دوسری جانب یہاں کے کھانے کی خوشبو بھی ملک کے طول و عرض تک پھیلی ہے۔ جیسے بریانی، نہاری بگارے بیگن،ایرانی چائےاور حیدر آباد چاکنہ روٹی۔

نان کی روٹی
نان کی روٹی
author img

By

Published : Jun 16, 2021, 5:07 PM IST

کہتے ہیں کہ ساتویں نظام آصف جاہ میر عثمان علی خان بہادر نہاری نان کی روٹی بڑے شوق سے کھاتے تھے۔اور اس کے بعد سے ہی حیدرآباد میں نان کی روٹی کھانے کا چلن شروع ہوا۔ پھر رفتہ رفتہ یہ روٹی مقبول عام ہوکر اب دعوت کی شان بن چکی ہے۔نان کی روٹی میدہ، گھی اور دہی کا خمیر ملا کر روٹی بنائی جاتی ہے- نان کی روٹی نرم ہوتی ہے۔ اور روٹی کے مختلف ڈیزائن ہوتے ہیں۔ اور روٹی بزرگ اور مریض بھی کھا سکتے ہیں-

روٹی شاہی دستر خوان سے عام دستر خوان تک

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب نافذ کردہ لاک ڈاون کی وجہ سے شادی و دیگر تقریبات پر پابندی عائد ہے۔ جس کے سبب یہ کاروبار بھی بند ہے۔ اور روٹی بنانے سے جڑے افراد کو مالی تنگی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

عبداللہ نان کی دوکان کے مالک محمد اقبال کا کہنا ہے کہ نان کی روٹی صرف حیدرآباد میں بنتی ہے۔ حیدرآباد کے علاوہ یہ روٹی دنیا میں کہیں نہیں ملتی ہے۔ انہوں نے اپنے دوکان پر نیکی کی ٹوکری کے نام سے پوسٹر لگاتے ہوئے ایک ٹوکری رکھی گئی۔ جس میں روزانہ روٹی ڈالی جاتی ہے ۔جو ضرورت مند ہوتا ہے وہ یہاں سے روٹی لے جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹولی چوکی ساکن عبدالمقیت روزانہ اپنی جانب سے پندرہ سے بیس روٹی اس نیکی کی ٹوکری میں ڈالتے ہیں ۔

اس کے علاوہ کئی ایسے گراہک بھی ہیں جو ایک ایک روٹی خرید کر اس ٹوکری میں ڈالتے ہیں روزانہ 150 تا 200 روٹی مستحقین تک پہنچتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.