ETV Bharat / state

Hyderabad Lathi Charge پُر امن احتجاج کے دوران لاٹھی چارج قابل مذمت، مولانا جعفر پاشاہ - حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں احتجاج

حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں احتجاج کے دوران پولیس کی لاٹھی چارج Lathi Charge in Hyderabad سے زخمی ہونے والے نوجوانوں سے ملاقات کے بعد مولانا جعفر پاشاہ نے شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی قابل مذمت ہے کہ پر امن احتجاج کرنے والوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور انہیں ہی گرفتار کیا جارہا ہے۔ Protest Against T Raja Singh in Hyderabad

Moulana Jaffar Pasha Condemn Lathi Charge
پُر امن احتجاج کے دوران لاٹھی چارج قابل مذمت، مولانا جعفر پاشاہ
author img

By

Published : Aug 26, 2022, 4:31 PM IST

حیدرآباد: تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں احتجاج کے دوران پولیس کی لاٹھی چارج سے زخمی ہونے والے نوجوانوں سے تعمیر ملت کے ضیاء الدین نیر اور امیر امارات ملت اسلامیہ تلنگانہ و آندھراپردیش مولانا محمد حسام الدین ثانی جعفر پاشاہ نے ملاقات کی اور ان سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے لاٹھی چارج سے زخمی ہونے والے متعدد نوجوانوں کو تسلی دی۔ Maulana Jafar Pasha Condemns Lathi Charge in Hyderabad

پُر امن احتجاج کے دوران لاٹھی چارج قابل مذمت، مولانا جعفر پاشاہ

انہوں نے نوجوانوں کے زخمی ہونے پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی قابل مذمت ہے کہ پر امن احتجاج کرنے والوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور انہیں ہی گرفتار کیا جارہا ہے، جو اصل مجرم ہے۔ اس کو گرفتار نہیں کیا جارہا ہے۔ بعد ازاں مولانا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سٹی پولیس کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ ان تمام نوجوانوں کو رہا کردیا جائے اور ان کے خلاف کسی بھی قسم کا کوئی مقدمہ درج نہ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: Hyderabad Protests over Prophet Remarks: اہانت رسول کے خلاف حیدرآباد میں احتجاج، مہدی پٹنم میں لاٹھی چارج

واضح رہے کہ شہر حیدرآباد میں 22 اگست سے راجہ سنگھ کی جانب سے شان رسالت ﷺ میں گستاخی کے بعد سے احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں۔ احتجاج کو روکنے کے لئے پولیس نے کئی مقامات پر لاٹھی چارج کیا۔ گذشتہ روز شاہ علی بنڈہ اور دیگر متصل علاقوں میں احتجاجی کرنے والوں پر لاٹھی چارج کیا گیا اورگھروں میں گھس کر نوجوانوں کو حراست میں لیا گیا۔Moulana Jaffar Pasha Condemn Lathi Charge

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.