مسلم معاشرہ میں مسجد کی بہت اہمیت ہوتی ہے۔ مسلمان مسجد میں عبادت کے ساتھ ساتھ دیگر سماجی، فلاحی اور تربیتی پروگرام کرتے ہیں۔ حیدرآباد کی ایک مسجد میں سی اے اے کے خلاف وکلا کا انوکھا پروگرام منعقد ہوا۔
حیدرآباد کے علاقہ قلعہ گولکنڈہ کی مسجد عبادالرحمان میں تربیتی پروگرام منعقد کیا گیا جس میں سی اے اے اور این آر سی کے بارے میں معلومات سے عوام کو آگاہ کیا گیا-
ایڈوکیٹ ایم اے عبدالوہاب نے بتایا کہ 'پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں (لوک سبھا اور راجیہ سبھا) میں بل منظور ہوجانے اور صدرجمہوریہ کے اس بل پر دستخط کرنے کے بعد قانون بن جانے کے بعد بھی اس قانون کو سپریم کورٹ میں چیلینج کیا جاسکتا ہے'۔
انہوں نے بتایا کہ 'کوئی بھی قانون بن جانے کے بعد اسے سپریم کورٹ میں چیلینج کرنا بھارتی شہریوں کا حق ہے'۔
مزید پڑھیں : نئے سال کا پہلا دن: متنازع قانون کے خلاف مظاہروں میں جم غفیر
ماہرین وکلا محمد عبدالوہاب یاسین، محمد بیگ اکبر اور محمد اسماعیل خان نے دستاویز سے متعلق عوام کو آگاہ کیا اور سوالات و جوابات کا سیشن بھی رکھا گیا- جس میں سوالات کے جوابات بھی دیے گیے-
محمد عبدالوہاب نے کہا کہ اس قانون سے مسلمانوں کو ہی نہیں بلکہ غیر مسلم برادران کو بھی دشواری ہوگی'۔