ETV Bharat / state

نظام حیدرآباد کی صاحبزادی بشیرالنسا بیگم کا انتقال

author img

By

Published : Jul 28, 2020, 5:54 PM IST

نظام خاندان کی معروف رکن بشیر النسا بیگم کا آج حیدرآباد میں انتقال ہوگیا۔ وہ 93 سال کی تھیں۔

Hyderabad: Last surviving offspring of Seventh Nizam passes away
نظام حیدرآباد کی صاحبزادی بشیرالنسا بیگم کا انتقال

ساتویں نظام میر عثمان علی خان بہادر کی صاحبزادی بشیر النسا بیگم کا آج صبح پرانی حویلی میں واقع ان کی قیامگاہ (مسرت محل) میں انتقال ہوگیا۔ وہ نظام خاندان کی واحد بقید حیات رکن تھی۔

بشیرالنسا بیگم کی شادی نواب کاظم یار جنگ (علی پاشاہ) سے ہوئی تھی جن کا 1998 میں انتقال ہوگیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق بعد نماز ظہر جنازہ کی نماز ادا کی گئی اور مصری گنج میں واقع درگاہ یحیٰ پاشاہ کے قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔

پسماندگان میں اکلوتی بیٹی رشیدالنسا بیگم شامل ہیں۔ نواب نجف علی خان نے بتایا کہ بشیرالنسا بیگم کا انتقال خاندان کےلیے بہت بڑا نقصان ہے کیونکہ صاحبزادی حیدرآبادی ثقافت، روایات اور اقدار کی مظہر تھیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.