اس واقعہ کے بعد تلنگانہ وقف بورڈ متحرک ہوا ۔ آج تلنگانہ وقف بورڈ صدر محمد سلیم نے ہیلپ لائن نمبر جاری کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ میں کسی بھی قبرستان میں تدفین کے لئے یا قبر کے لیے جگہ اور رقم کا مطالبہ کیا جائے تو ہیلپ لائن نمبر سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ وقف بورڈ کی جانب سے غریب مستحقین کی تدفین کے لیے پانچ ہزار روپے عطیہ دینے کا اعلان کیا۔
اس کے بعد محمد سلیم نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ محمد خواجہ میاں کی لاش کی تدفین کی اجازت نے نہ دینے پر شوکاوز نوٹس جاری کرتے ہوئے سخت قانونی کاروائی کرنے کا اعلان کیا - انہوں نے مزیدکہا کہ قبرستانوں میں قبر کی جگہ نہ دینے پر سخت کارروائی کی جائے گی-
انہوں نے کہا اس ہلیپ لائن نمبر 77995560136 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے