سائبرآباد پولیس کمشنریٹ کے تحت کوکٹ پلی پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر بی ایل لکشمی نارائن ریڈی نے نہ صرف للت کمار کو ہسپتال میں شریک کرایا بلکہ انہوں نے اپنے طور پر بیس ہزار روپئے کا بل ادا کیا۔
ہماچلپردیش کے ہیرپور ضلع کے رہنے والے للت کمار لاک ڈاون کی وجہ سے کوکٹ پلی علاقہ میں پھنسے ہوئے تھے اور انہیں علاج کی سخت ضرورت تھی۔ للت کمار نے پولیس سے رابطہ قائم کیا جبکہ انسپکٹر نے آگے آکر للت کی مدد کی۔
ہماچل پردیش کے گورنر بنڈارو دتاتریہ اور وزیراعلیٰ جئے رام ٹھاکر نے پولیس انسپکٹر کی ستائش کی۔
بنڈارو دتاتریہ جن کا تعلق حیدرآباد سے ہیں نے انسپکٹر سے فون پر بات کی اور للت کی بروقت مدد کرنے پر ان کی سراہنا کی۔ انہوں نے اسے مثالی اقدام قرار دیا۔
ہماچل پردیش کے وزیراعلیٰ نے کوکٹ پلی انسپکٹر کو ایک خط لکھ کر ان کی کافی ستائش کی ہے۔