صادق بن سلمان نامی ایک شخص نے پہل کرتے ہوئے ایک ادارہ قائم کیا جس میں تقریبا سو طلبا کو تجربہ کار اساتذہ کی نگرانی میں کمپیوٹر کی تعلیم دی جا رہی ہے۔
صادق کا کہنا ہے کہ 'گرمیوں کی چھٹیوں میں یہ بچے کسی مستری کی دکان یا ہوٹل میں جاکر مزدوری کرتے ہیں کیونکہ ان کی معاشی حالت بہتر نہیں ہیں، ان کے والدین مشکل سے انہیں بنیادی تعلیم دے پارہے ہیں'۔
انہوں نے مزید کہا کہ ' اس ادارے کو قائم کرنے کا مقصد ان بچوں کو کمپیوٹر سے آشنا کرانا ہے تاکہ مستقبل میں انہیں بھی اچھی نوکریاں ملیں'۔
ادارے میں پڑھانے والے سبھی اساتذہ بغیر کسی معاوضے کے کام کرتے ہیں۔