ETV Bharat / state

حیدرآباد: 14 سالہ لڑکا بھارت کا کم عُمر ترین گریجویٹ - حیدرآباد کے اگستیا جیسوال

حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے 14 سالہ اگستیا جیسوال کو بھارت کا کم عمر ترین گریجویٹ ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔

Hyderabad boy 'first Indian' to complete graduation at 14
حیدرآباد: 14 سالہ لڑکا بھارت کا کم عُمر ترین گریجویٹ
author img

By

Published : Nov 21, 2020, 5:08 PM IST

Updated : Nov 21, 2020, 8:57 PM IST

حیدرآباد کے اگستیا جیسوال نے صرف 14 برس کی عمر میں عثمانیہ یونیورسٹی سے ماس کمیونیکیشن اینڈ جرنلزم میں بی اے کیا ہے جس کے بعد انہیں بھارت میں سب سے کم عمری میں گریجویشن مکمل کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔

حیدرآباد: 14 سالہ لڑکا بھارت کا کم عُمر ترین گریجویٹ

عثمانیہ یونیورسٹی کی جانب سے حال میں جاری نتائج کے بعد اگستیا جیسوال نے اپنی کامیابی کا دعویٰ کرتے ہوئے بتایا کہ وہ بھارت کے پہلے گریجویٹ ہے جنہوں نے صرف 14 برس کی عمر میں ڈگری حاصل کی ہے۔

اگستیا جیسوال نے بتایا کہ تلنگانہ میں وہ پہلے طالب علم ہے جنہوں نے صرف 7 سال کی عمر میں 7.5 جی پی اے کے ساتھ 10 ویں جماعت میں کامیابی حاصل کی تھی جبکہ اب بھارت میں سب سے کم عمری میں گریجویشن کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ تلنگانہ میں وہ پہلے اسٹوڈنٹ تھے جنہوں نے صرف 11 سال کی عمر میں انٹرمیڈیٹ امتحانات میں 63 فیصد نشانات حاصل کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔

اگستیا جیسوال قومی سطح کے ٹیبل ٹینس کھلاڑی بھی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میرے والدین ہی میرے ٹیچر ہیں اور ان کے تعاون کے بغیر میری کامیابی ناممکن تھی۔

انہوں نے بتایا کہ وہ صرف 1.72 سکنڈ میں اے سے زیڈ تک لکھ سکتے ہیں اور سو تک پہاڑے بھی یاد ہیں جبکہ وہ دونوں ہاتھوں سے ایک ساتھ بھی لکھ سکتے ہیں اور انہیں بین الاقوامی سطح پر ’موٹیویشن اسپیکر‘ کی حیثیت سے شہرت حاصل ہے۔ اگستیا جیسوال نے کہا کہ ’میں ڈاکٹر بننا چاہتا ہوں، اس لیے میں ایم بی بی ایس میں داخلہ کا خواہا ہوں‘۔

اگستیا کے والد اشوینی کمار جیسوال نے بتایا کہ ہر بچہ میں کچھ خاص صلاحیت ہوتی ہے جبکہ والدین کو بچوں کی طرف خاص توجہ مرکوز کرنی چاہئے اور ہر بچہ تاریخ رقم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اسی طرح اگستیا کی والدہ بھاگیہ لکشمی نے کہا کہ ’ہم نے ہمیشہ اپنے بچے کو مضامین سمجھنے پر زور دیا کرتے تھے جبکہ وہ ہمیشہ ہم سے سوالات کرتا جس کا ہم لوگ اسے عملی طور پر جواب دیتے ہیں‘۔

Last Updated : Nov 21, 2020, 8:57 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.