ٹی آر ایس کے رکن اسمبلی ڈی ناگیندر،کمشنر پولیس انجنی کمار اور دوسروں نے اس میں شرکت کی۔ میگا ویکسینیشن پروگرام میں تقریبا 6000افراد کو یہ ٹیکے دیئے جارہے ہیں جس کے لئے برسر موقع رجسٹریشن کروانا لازمی ہے۔
اس مہم میں مختلف پولیس اسٹیشنوں کے غریب افراد کا احاطہ کیاگیا اور ان کے لئے علیحدہ علیحدہ بیٹھنے کا انتظام کیاگیا۔ ٹیکہ اندازی کیلئے 25کاونٹرس بنائے گئے تھے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کمشنر پولیس حیدرآباد انجنی کمار نے کہاکہ بغیر کسی رکاوٹ کے مفت ٹیکہ اندازی کی جارہی ہے۔انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ رجسٹریشن کے بعد متعلقہ پولیس اسٹیشنوں سے بسوں کے ذریعہ یہاں پر ٹیکہ اندازی کیلئے لوگوں کو لایا جارہا ہے۔
ٹیکہ لینے والے افراد کو ٹیکہ لینے کے بعد کچھ دیر کیلئے نگرانی میں رکھا جارہا ہے اور پھر ان کو واپس بسوں میں بھیجا جارہا ہے۔ یہ تمام خدمات سٹی پولیس حیدرآباد کی جانب سے دیگر کے تعاون سے فراہم کی جارہی ہیں۔