تلنگانہ کے دار الحکومت حیدر آباد کے تاریخی اور مذہبی مقامات میں سے ایک بی بی کا علم جہاں یوم عاشورہ کے موقع پر زائرین اور عقیدت مند پہنچ کر ماتم کرتے ہیں۔
بی بی کا علم یوم عاشورہ کے موقع پر دبیر پورہ سے دن کے بارہ بجے ہاتھی کے جلوس کے ساتھ نکالا جاتا ہے۔ اس جلوس میں ہزاروں زائرین کے علاوہ عقیدت مند ماتم کرتے ہوئے قافلے کے ساتھ چلتے ہیں۔
کل ہند مجلس اتحادالمسلمین کے رہنما اور حلقہ چندر نارائن گٹہ سے رکن اسمبلی اکبر الدین اویسی نے بی بی کے علم کا دورہ کیا۔ اور دھٹی پیش کی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ مجلس اتحاد المسلمین کے رکن قانون ساز کونسل ریاض الحسن آفندی کے علاوہ دیگر قائدین بھی موجود تھے۔
مزید پڑھیں:
حیدرآباد: وزیر داخلہ محمد محمود علی نے بی بی کے علم کا دورہ کیا
واضح رہے کہ رکن اسمبلی اکبر الدین اویسی ہر سال 8 محرم الحرام کو بی بی کا علم کو دھٹی پیش کرتے ہیں-